تقاریظ و تاثرات: مفتی محمد خان قادری،
علامہ سید شاہ حسین گردیزی،
ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، صاحب زادہ سلطان احمد علی ودیگر
صفحات:
“معمولی امور کی بنا پر مسلمانوں کی تکفیر کے رجحان کو کم کرنے کے لئے پچھلے کچھ
عرصے میں متعدد اہل علم نے اصول تکفیر کے موضوع پر مقالہ جات و کتب تحریر کی ہیں۔
اس وقیع کتاب میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی صاحب نے تکفیر کے اصولوں پر تفصیل کے
ساتھ گفتگو کی ہے۔ کفر کی عمومی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ ضروریات دین کا انکار کفر ہے۔
لیکن ضروریات دین کیا ہیں؟ ان کا تعین کن اصولوں سے ہوتا ہے؟ عمیر صاحب نے اس کتاب میں
ان امور پر اصول فقہ کی روشنی میں تفصیلی بحث کی ہے۔ چند دن پہلے شیخ ابن عربی کے حوالے
سے بھی بحث گرم تھی، اس کتاب میں موضوع کی مناسبت سے ابن عربی کی تکفیر پر بھی
ضمنا بحث کی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف جامعہ کراچی کے اسلامک سٹڈیز ڈپارٹمنٹ میں استاد
ہیں اور اس سے قبل انہوں نے جامعہ علیمیہ اسلامیہ (اسلامک سینٹر) کراچی سے تعلیم بھی
حاصل کی تھی۔”
ڈاکٹر زاہد صدیق مغل672
Reviews
There are no reviews yet.