منتخب مباحث جرح وتعدیل
تالیف ۔ مفتی اعجاز بشیر
ناشر۔ ورلڈ ویو پیبلشز لاھور
پہلی صدی ھجری کی سیاسی اور مذھبی تاریخ کے پیچ وخم میں بنو امیہ کے گورنر
اور حکمران مروان بن حکم اموی کا کردار صدیوں سے نقطہ بحث اور محدثین و مؤرخین
کی تنقیدات کا موضوع رھا ھے ۔ چنانچہ اس پر افراط و تفریط سے مملو مواد کی فراوانی ھے ۔
لہذا زیر نظر کتاب میں اس مروان کی بنیادی واساسی بحث یعنی صحابیت اور محدثین کے یہاں
بیان کردہ توثیق کی جہت کو پیش نظر رکھتے ھوئے خالص علمی اور سنجیدہ مطالعہ سے تحقیق
کی سعی کی گئی ھے ۔ جس کے لیے بطور خاص متقدمین ائمہ حدیث اور علمائے جرح وتعدیل کے
اصول وضوابط کو ملحوظ رکھا گیا ھے پس اس طویل تحقیق کے نتیجے میں مروان کی صحابیت اور
توثیق کے دعوے محض ایک جذباتی تقریر ثابت ھوتے ھیں۔
اس کتاب کی خوبی یہ ھے:
1۔ اس میں زیادہ تر پہلی تین صدیوں کے علمی سرمایہ کو پیش نظر رکھا گیا ھے۔
2۔ عمومی مؤرخین اور اردو تالیفات کے غیر مدلل بیانات کو زیر بحث نہیں لایا گیا ۔
Reviews
There are no reviews yet.