مولانا ابوالجلالؒ ندوی، گزشتہ صدی کے متعدل مزاج اور اعلیٰ پایہ کے عالم و محقق تھے، وہ علامہ سیّد سلیمانؒ ندوی کے رفیق، مولانا ابواعلیٰ مودودیؒ اور مولانا ابوالکلام آزادؒ کے قریبی دوست اور علامہ شبلی نعمانیؒ کے شاگرد تھے۔ عمر کا بڑا حصہ تعلیم و تدریس اور تحقیق علم میں گزرا۔ زیرنظر کتاب ان کے اُن مختلف مقالات و مضامین کا مجموعہ ہے جو مختلف ادوار میں رسائل و جرائد میں شائع ہوئے، جن سے اہل علم نے ہر دور میں فہم و بصیرت حاصل کی۔ کتاب ہذا میں دعوت عشق، سرمایہ داری نظام، حب مال، اہمیت حج، احکام مساجد، سیاست کا اسلامی تصور، جمہوریت کا اسلامی نظریہ، مسلمانوں کے علوم اور طب پر احسانات، مسلمان خواتین کی علمی و سیاسی بصیرت، عہد مغلیہ میں نظام پولیس اور اُپنشد پر تحقیقی نظر جیسے اہم مقالات شامل ہیں، اس کے علاوہ پچیس سے زائد مشہور زمانہ کتب پر تنقیدی و اختلافی مضامین بھی حصہ کتاب ہیں جو رسالہ معارف اعظم گڑھ و دیگر رسائل و جرائد میں شائع ہوئے۔ تمام مضامین تاریخ و سنہ کے حوالہ کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مولانا ابوالجلال ندویؒ کی سیرت و حیات پر چار اہم مضامین بھی شامل کتاب ہیں۔ مضامین کی زبان چونکہ مشکل تھی اور اروپے
قرآنی کے نمبر مفقود تھے، انتہائی کوشش کے ساتھ زبان کو سلیس بنادیا گیا ہے اور آیات و احادیث کے حوالہ جات و نمبر درج کر دئیے ہیں۔ مولانا مرحوم کے اس علمی سرمایے کی یہ یکجائی، علمی حلقہ اور عام قارئین کیلئے یقیناً کسی قیمتی تحفہ سے کم نہیں ہے۔
All Type of Books at Kitabrekhta!
choose and shop from a huge variety of books like novels, university books, school books, Islamic books, cooking recipes, and many more.
Reviews
There are no reviews yet.