مصنف کتاب :سراج الفقہاء مفتی محمد نظام الدین رضوی برکاتی
شیخ الحدیث و صدر شعبہ افتا جامعہ اشرفیہ مبارک پور
زیر نظر کتاب ’’احادیث صحیحین سے غیر مقلدین کا انحراف‘‘ پندرہویں صدی کا ایک
اہم علمی اور تاریخی کارنامہ ہے جو حضرت سراج الفقہا کے قلم حقیقت نگار سے منصہ
شہود پر جلوہ گر ہوا ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے علم وتحقیق کے ہفت اقلیم اس طرح سر
کیے ہیں جس سے پیش رَو فقہاے محققین کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔
اس کتاب کا سببِ تصنیف حضرت مصنف دام ظلہ العالی نے اپنے مقدمے میں بیان کر دیا ہے۔
اس لیے اس پر کچھ لب کشائی سے گریز کرتے ہوئے کتاب کے تعارف کی جانب قلم کا رخ موڑتے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.