مجموعہ وظائف المعروف الفیوضات المحمدیۃ
مجموعہ وظائف المعروف الفیوضات المحمدیۃ Original price was: ₨1,050.00.Current price is: ₨850.00.
Back to products

دلائل البرکات فی التحیات و الصلوٰت ”بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں اڑھائی ہزار درود و سلام کا ہدیۂ عقیدت و محبت

Original price was: ₨1,500.00.Current price is: ₨1,200.00.

Author: Dr Muhammad Tahir ul Qadri
sub: Aurad o Waza’if
Language: Urdu and Arabic
pages: 659
Description
اس کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتھم نے حبیبِ خدا، تاجدارِ کائنات، رحمۃ للعالمین حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں اپنی محبت کا نذرانہ پیش کیا۔
آج جب اُمتِ مسلمہ بارگاہِ مصطفی ﷺ سے دوری کا کثیر الجہتی عذاب جھیل رہی ہے، اطاعت و عشقِ رسول ﷺ کے روح پرور جذبات ماند پڑتے جا رہے ہیں، ذاتِ مصطفی ﷺ – جو کہ اُمتِ مسلمہ کی توجہات کا مرکز و محور اور نکتہ اتحاد تھی – کو وجہ نزاع بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے درود و سلام کے ترانوں سے امت کے دلوں کی ویران بستیوں کو سرسبز وشاداب کرنے کا بیڑا اٹھایا اور ’دَلَائِلُ الْبَرَکَاتِ فِي التَّحِیَّاتِ وَالصَّلَوَاتِ‘ کی صورت میں مختلف صیغوں اور اسالیب سے آقا علیہ الصلوۃ والسلام پر درود و سلام بھیجنے کی سُنتِ اَسلاف کو پھر سے زندہ کیا۔ آقاے دوجہاں ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا یہ دل نشین انداز اپنے اندر نہ صرف عاشقانہ تڑپ، شاعرانہ اثر انگیزی اور دل برانہ کیف و سرور لیے ہوئے ہے بلکہ علم و معرفت کا ایک نیا جہان بھی آباد کرتا ہے۔
چالیس منازِل میں منقسم ’دَلَائِلُ الْبَرَکَاتِ فِي التَّحِیَّاتِ وَالصَّلَوَاتِ‘ اپنے دامن میں اڑھائی ہزار کے قریب درود پاک کے جواہر سمیٹے ہوئے ہے۔ اِس کتاب کو دس بڑے اَحزاب میں تقسیم کیا گیا ہے، روزانہ ایک حزب کی تلاوت کی جائے تو پوری کتاب ایک عشرے (دس دن) میں مکمل ہوگی اور یوں ایک مہینے میں تین بار اِس کا ختم پاک ہوگا۔ تاہم حضور نبی اکرم علیہ الصلاۃ والسلام کی غارِ حرا میں خلوت نشینی، کوہِ طور پر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قیام، صدیوں پر محیط اَکابر اَولیاء کرام و صلحائے اُمت کے معمولات کی مناسبت اور سالک کی سہولت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اِس کی چالیس ذیلی اَحزاب میں تقسیم کی گئی ہے جسے چالیس منزلیں بھی کہا جاسکتا ہے۔ یعنی ہر حزب کی چار منزلیں بنا دی گئی ہیں اور ہر منزل 60 سے 65 درودوں پر مشتمل ہے۔
Additional information
Authors

Dr Tahir Ul Qadri

Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “دلائل البرکات فی التحیات و الصلوٰت ”بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں اڑھائی ہزار درود و سلام کا ہدیۂ عقیدت و محبت”

Your email address will not be published. Required fields are marked *