Begum Jinnah بیگم قائد اعظم محمد علی جناح
₨800.00
بیگم جناح
رتی بائی سے مریم جناح تک
مصنف: ڈاکٹر سعد خان
Ratti Bai se Maryam Jinnah Taq
Author: DR. SAAD S. KHAN
Pages: 256
Year: 2021
زیرِنظر کتاب بیگم جناح کی شخصیت کا بہت خوبصورتی سے احاطہ کرتی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہر پاکستانی خاتون کو بیگم جناح
کی زندگی اور کارناموں کے بارے میں آگاہی ہونا بہت ضروری ہے۔ قائد اعظم راست بازی اور دیانت کا مجموعہ تھے۔ ان کی اہلیہ بھی
انہی خصائل کی مالک تھیں۔ بہت کم لوگ کردار کی اس بلندی کو پہنچ سکتے ہیں۔ پاکستان میں صنفی برابری کی جدّوجہد بیگم جناح کو
آئیڈیل مان کر آگے بڑھ سکتی ہے۔ تاریخ بہرحال تاریخ سازوں کی کہانی ہوتی ہے اور بیگم جناح یقیناً تاریخ ساز تھیں۔ اس لیے تاریخ کی
ان کے بارے میں خاموشی کا ازالہ زیرِنظر کتاب کا فیصلہ کن کارنامہ ہے۔
بیگم ثمینہ عارف علوی
خاتونِ اوّل، پاکستان
بابائے قوم کی شریکِ حیات کے بارے میں یہ انتہائی خوبصورت کتاب ڈاکٹر سعد خان نے تحقیق، محنت، محبّت اور عقیدت کے ساتھ لکھی
ہے جو ہمیں مادرِ حریت مریم جناح کی سیاسی جدّوجہد سے ملواتی ہے۔ یہ تحقیق بہت سی کتابوں کا نچوڑ اور نامور شخصیات کے تفصیلی
انٹرویوز کا عطر ہے جس پر ڈاکٹر سعد خان مبارک باد اور تحسین کے مستحق ہیں۔ اس نایاب کتاب میں بہت کچھ، بہت نیا ہے۔ ڈاکٹر سعد خان
کا یہ فکری احسان ہے کہ ایک ایسے موضوع پر کتاب لکھی جس پہ اس سے پہلے اس تفصیل سے شاید ہی کسی نے لکھا ہو۔
ہماری تاریخ میں خواتین علمی توجہ کا مرکز کم رہی ہیں۔ اگر ذکر ہے بھی تو ضمیمہ کے طور پر یعنی ایک فرد کی حیثیت سے مکمل شخصیت کے
تمام پہلو بیان نہیں کیے جاتے۔ مریم جناح کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔ مریم جناح، قائد اعظم کی زندگی میں محبّت کی روشنی اور رفاقت کا
اعتبار لے کر آئیں تو ان کا دل اور گھر دونوں سج گئے۔ صاحبِ کتاب نے مریم کے مزاج، ذوق، قرینہ، پسند، ناپسند کے حوالے سے ان کی زندگی کے
عوامل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور ایک عہد کی ذہنی ساخت کو سمجھنے کا موقع دیا ہے۔ ذاتی طور پر میرے لیے ایک نئی بنا ہے کہ سنجیدہ فکری
اور تہذیبی تاریخ اُردو میں لکھی جائے۔ مجھے یقین ہے اس کتاب کو اس پس منظر میں خوش آمدید کہا جائے گا۔
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ
پروفیسر، محقق اور سکالر






Reviews
There are no reviews yet.