“سلطان المشائخ محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیا حیات و خدمات” has been added to your cart. View cart
آسان اُردو گریمر | بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبالحق
₨600.00 Original price was: ₨600.00.₨450.00Current price is: ₨450.00.
Categories: LANGUAGE - زبان, URDU LITERATURE - اردو ادب
Description
آسان اردو گرائمر
مصنف: بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبالحق
اُردو زبان دُنیا کی چند اُن زبانوں میں شامل ہے جو ادبی، علمی اور فنی حوالوں سے مالامال ہوتی ہیں۔ برصغیر پاک وہند میں بالخصوص اور دُنیا بھر میں بالعموم اُردو زبان و ادب سے وابستگی رکھنے والے صاحبانِ ذوق کی تعداد کروڑوں سے متجاوز ہو چکی ہے۔ جملہ اصناف ادب میں تصنیف و تالیف کا کام اس زبان میں روزافزوں ہے۔ دینِ اسلام اور دیگر مذاہبِ عالم کے متعدد و متنوع موضوعات سے لے کر سیاست و معیشت تک ہر موضوع پر اُردو میں مواد کی دستیابی اس امر کی غماز ہے کہ اُردو زبان عصرِ حاضر کی دیگر متمول زبانوں کی طرح بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں میں نہ صرف اپنا تشخص برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ دُنیا بھر میں شائع ہونے والے علمی، ادبی اور سائنسی کام کو اپنے قالب میں ڈھالنے کی پوری گنجایش و استعداد رکھتی ہے۔
جوں جوں اُردو کے قارئین کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس امر کی ضرورت بھی بڑھتی جا رہی ہے کہ اُردوزبان کو سمجھنے کے لیے اس کے اصول و قواعد کو جامع انداز میں مرتب کیا جائے اور اس کی زبان عام فہم اور سلیس رکھی جائے تاکہ عوام الناس خصوصاً طلبا اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
اُردو کے قواعد پر متعدد کتابیں اور رسائل لکھے جا چکے ہیں لیکن اس سلسلے میں سب سے مستند اور جامع کتاب بابائے اُردو ڈاکٹرمولوی عبدالحق نے لکھی، انہوں نے اُردو کے اصول و ضوابط کو انتہائی عام فہم اور مدلل انداز میں لکھا ہے جس سے ہر عام و خاص مستفید و مستفیض ہو سکتا ہے۔ اُردو گریمر کے تحت چوںکہ صَرف اور نحو کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، اس لیے حصہ اوّل میں صَرف اور حصہ دوم میں نحو کے قواعد کو ذکر کیا گیا ہے۔ صَرف کا تعلق لفظوں کی بحث سے ہے کہ اگر وہ اسم ہے تو واحد ہے یا جمع، مذکر ہے یا مونث، مصدر ہے یا مشتق۔ اسی طرح اگر مشتق ہے تو اسم آلہ ہے یا اسم ظرف اور اگر فعل ہے تو فعل کی کون سی قسم ہے، فعل ماضی ہے، فعل حال ہے یا فعل مستقبل اور ان کی جملہ ذیلی اقسام کا تفصیلی تعارف بھی دیا گیا ہے، لفظ کی تیسری قسم چوںکہ حرف ہے اس کتاب میں حرف کی جملہ اقسام کو ان کی مثالوں کے ساتھ واضح کیا گیا ہے۔
اسی طرح حصہ دوم میں ’’نحو‘‘ یعنی لفظوں کی آپس میں ترکیب پر بحث کی گئی ہے کہ الفاظ مل کر کس طرح جملہ تشکیل دیتے ہیں اور پھر جملے کی تمام اقسام کو پوری وضاحت کے ساتھ بیان کر کے بابائے اُردو نے اُردو سیکھنے والوں پر احسانِ عظیم کیا ہے۔ کتاب کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر وطنِ عزیز کے مایہ ناز اشاعتی ادارے’’بُک کارنر‘‘ نے اسے خوب صورت سرورق کے ساتھ عمدہ کاغذ پر شائع کیا ہے اور شائقین زبان و ادب تک پہنچا کر یقیناً اپنی زبان سے والہانہ لگائو کا عمدہ ثبوت دیا ہے۔ ادارہ بُک کارنر کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب شاہدحمید اور اُن جواں ہمت صاحبزادگان گگن شاہد، امرشاہد اس فخریہ پیش کش پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔
پروفیسر سَیْدامیرکھوکھر
Asan Urdu Grammar
Babaye Urdu
Maulvi abdul Haq
Reviews (0)
Be the first to review “آسان اُردو گریمر | بابائے اردو ڈاکٹر مولوی عبالحق” Cancel reply
Related products
Musadis e Maulana Altaf Hussain Hali مُسدسِ حالی
₨600.00
Zero Point Part 4 | زیرو پوائنٹ
₨800.00






Reviews
There are no reviews yet.