مصنف : محمد طفیل احمد مصباحی
اسلام نے جن چیزوں کا تاکیدی حکم دیا ان میں ایک ’’شجری کاری ‘‘ بھی ہے انسانیت کی فلاح وبہبود اور
کائنات ِ ارضی کے حسن وجمال کو باقی رکھنے کےلیے آپ ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے یہ ارشاد فر ماکر
’’جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کی
طرف سے صَدَقہ شُمار ہوگا۔‘‘ (صحیح البخاری:2320) بہت پہلے ہمیں شجر کاری کی ضرورت واہمیت
سے آگاہ کردیا تھا ۔ زیرنظر کتاب’’اسلام اور شجر کاری‘‘ محمد طفیل احمد مصباحی صاحب کی تصنیف ہے
فاضل مصنف نے اس کتاب میں شجرکاری کے دینی، سماجی،طبی اور سائنسی فوائد پر تفصیلی بحث کر کے
امت مسلمہ کو شریعت کے لطائف وکوائف ، شجر کاری کی ضرورت واہمیت اور اس کی ہمہ گیر افادیت سے
روشناس کرایا ہے صاحب کتاب نے عصر حاضر کے متقاضیات کو سامنے رکھتے ہوئے معیاری اندازِ بیان
اور عمدہ اسلوب کو اختیار کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
All Type of Books at Kitabrekhta!
choose and shop from a huge variety of books like novels, university books, school books, Islamic books, cooking recipes, and many more.






Reviews
There are no reviews yet.