Seerat Ameer Millat سیرت امیر ملت
Seerat Ameer Millat سیرت امیر ملت Original price was: ₨3,500.00.Current price is: ₨3,000.00.
Back to products
Seerat ul Nabi سیرت النبی ﷺ
Seerat ul Nabi سیرت النبی ﷺ Original price was: ₨1,200.00.Current price is: ₨800.00.

تصوف کا انسائکلوپیڈیا (رسالہ قشیریہ)

Original price was: ₨1,500.00.Current price is: ₨1,000.00.

تصوف کا انسائکلوپیڈیا (رسالہ قشیریہ)

Author: Imam Abul Qasim Al Qursheri (386-465 Hijri )

pages: 600

Hard Binding

 

 

Description

اِس کتاب کو امام ابوالقاسم القشیری نے  437ھمیں لکھنا شروع کیا تھا اور اور438ھ کے اوائل میں تکمیل ہوگئی۔ ایک مختصر سی مدت میں تصوف کے موضوع پر ایک لازوال تخلیق وجود میں آئی۔ بعد کے دور میں جن مصنفین نے بھی تصوف پر لکھا، اُس نے اِس کتاب سے استفادہ کیا اور بعض نے تو اِس کی تتبع کی۔ اِس کتاب میں تمام صوفیانہ مسائل کے لیے قرآن وحدیث  سے دلیلیں اخذ کی گئی ہیں اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ تصوف کی بنیاد قرآن وحدیث میں ہے۔ اِن دونوں سے الگ ہوکرتصوف کا کوئی وجود نہیں۔ رسالہ ہذا کا سبب تالیف یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ملاقیہ، سبائیہ، باطنیہ اور مانویہ فرقوں کی سرگرمیاں بہت بڑھ گئی تھیں جن سے تصوف کی بدنامی ہو رہی تھی۔ یہ فرقے خو د کو صوفی کہا کرتے تھے مگر اِن کے افراد غالی فکر اور لا اُبالی طرزِ زندگی رکھتے تھے۔تصوف کے متعلق صوفیاء کا کہنا تھا کہ یہ قرآن وحدیث سے ماخوذ ہے مگر اِن فرقوں کے افراد شریعت ِ اسلامی کی مطلق پرواء نہیں کرتے تھے، بعض دین کا احترام نہیں کرتے تو بعض حلال و حرام کی تمیز سے غافل تھے۔ کچھ عبادات اور صوم و صلوٰۃ کو بنظرِ حقارت دیکھتے تھے تو بعض دیگرقسم کی خرابیوں میں مبتلاء تھے۔ ایسے میں رسالہ قشیریہ کی تالیف کا مقصد اصل صوفی طریق کی وضاحت اور بندگانِ خدا کو گمراہی و ضلالت سے بچانا تھا۔ رسالہ قشیریہ سے قبل بھی تصوف پر متعدد کتب لکھی گئی تھیں مگر اِس کتاب میں صوفیانہ مسائل پر زیادہ وضاحت سے بحث کی گئی ہے اور اِن کے ہر پہلو پر نظر رکھی گئی ہے۔ یہ ایک جامع کتاب ہے جس میں کم الفاظ میں زیادہ باتیں ہیں۔ ہر مسئلےکے لیے پہلے قران اور پھر حدیث سے دلائل پیش کیے گئے ہیں۔ اِس کا مقصد یہ ہے کہ قارئین سمجھ لیں کہ تصوف کے ہر مسئلے کی بنیاد قرآن و حدیث ہیں۔ مصنف نے کتاب کی ترتیب میں بھی بالغ نظری کا بھی ثبوت دیا ہے۔ پہلے صوفیاء کے عقائد، پھر صوفیاء کے مختصر حالاتِ زندگی ، پھر صوفیانہ اصطلاحات اور پھر مسائل تصوف کو بیان کیا ہے۔ یہ طریقہ اِتنا پسند کیا گیا ہے کہ متاخر مصنفین نے اِسی طریقہ کو اپنی کتب کی ترتیب کے لیے پسند کیا ہے مشہور صوفی بزرگ سیدنا علی بن عثمان الھجویری  (متوفی 465ھ) نے بھی اپنی تصنیف کشف المحجوب میں اِسی طریقے کو اِختیار کیا ہے۔ رسالہ قشیریہ اپنی گُوناگُوں خصوصیات کے سبب ہر دور میں اہل تصوف کے حلقہ میں مقبول رہی ہے۔ آج بھی تصوف کی حامیت اور مخالفت میں لکھنے والے اِس کتاب کی طرف رجوع کرتے ہیں۔اِس کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اِس بات سے بھی کیا جاسکتا ہے کہ ایک زمانے تک یہ مشہور تھا کہ جس گھر میں یہ کتاب ہوگی ‘ وہ گھر آفات سے محفوظ رہے گا۔ بعد کے ادوار میں رسالہ قشیریہ کی شرحیں خوب لکھی گئیں۔ یہ بھی اِس کی مقبولیت کی دلیل ہے کہ اِس کی بعض شرحیں برصغیر میں تحریر کی گئیں اور اِس کتاب کے مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہوئے، بلکہ ایک زبان میں کئی کئی تراجم ہوئےاور یہ تراجم کئی کئی بار شائع ہوئے۔

Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “تصوف کا انسائکلوپیڈیا (رسالہ قشیریہ)”

Your email address will not be published. Required fields are marked *