“Fazail e Sahaba” has been added to your cart. View cart
Abiat e Baho Kamil ابیات باھو – کامل | حضرت سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ
₨1,400.00 Original price was: ₨1,400.00.₨1,000.00Current price is: ₨1,000.00.
Categories: HISTORY BOOKS, ISLAMIC BOOKS | اسلامی کتب
Tags: Biography, BOOKS, Culture, Hazrat Sultan Bahoo, History, Islam, Punjabi, Tasawwuf, translation, urdu
Description
ابیات باھو کامل | حضرت سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ
تحقیق، ترتیب و شرح: حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن
ابیاتِ باھُو مشہور صوفی حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کا پنجابی سرائیکی شاعری میں مجموعہ کامل ہے۔
آپ رحمتہ اللہ علیہ کا یہ پنجابی ورثہ ابیاتِ باھُو یا کلامِ باھُو کے نام سے بین الاقوامی سطح پر مشہور و معروف ہے۔ ابیاتِ باھُو کی
خاصیت و کمال یہ ہے کہ ان میں بیان کردہ تعلیماتِ فقر قرآن و حدیث کے عین مطابق ہونے کی وجہ سے‘ تمام سلاسل کی خانقاہوں،
مزارات، محفلوں، مسجدوں اور درسگاہوں میں پڑھے اور سنے جاتے ہیں۔ اس لیے ضروری تھا کہ ابیاتِ باھُو کا مستند اور تحقیقی
مجموعہ مرتب کیا جائے جو ضعیف روایات کی تمام اشکال سے منزّہ اور مبّرا ہو اور جس میں درج کردہ تمام ابیات اور مصرعے
حضرت سخی سلطان باھُوؒ کے ہی اور آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کے عین مطابق ہوں۔ اور یہ کارِ عظیم سلطان العارفین حضرت
سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کے سلسلہ سروری قادری کے موجودہ امام حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس
نے 17 سال کی طویل تحقیق کے بعد ’’ابیاتِ باھُوؒ کامل‘‘ کے نام سے سرانجام دیا ہے۔ آپ مدظلہ الاقدس ایک علمی‘ ادبی اور روحانی
شخصیت ہیں اور فقر و تصوف کے موضوعات پر 16 سے زائد کتب کے مصنف اور فقیرِ کامل ہیں۔
کسی بھی صوفی کے عارفانہ کلام سے حقیقی آگاہی کے لیے لازم ہے کہ اُس کی حیات و تعلیمات اور اصطلاحات سے مکمل واقفیت
حاصل کی جائے۔ ابیاتِ باھُو کامل میں حضرت سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے حضرت سلطان باھُوؒ کی مختصر مگر جامع
سوانحِ حیات کے ساتھ آپؒ کی نثری کتب سے مکمل تعلیمات کو بھی موضوعات اور عنوانات کے تحت بیان فرما دیا ہے اور ہر موضوع
کے اختتام پر اس موضوع سے متعلق ابیاتِ باھُو کے مصرعوں کو ترتیب سے درج کیا ہے۔ ہر بیت کے ساتھ اس بیت سے متعلق مکمل
اُردو لُغت اور بیت کی مختصر مگر جامع شرح بیان فرمائی ہے اور جن ابیات کی شرح و مفہوم پر محققین کا اختلاف تھا ان کی رائے کا
جائزہ تعلیماتِ باھُوؒ کے تحت لیتے ہوئے ان پر حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کے حقیقی نکتہ نظر کو بھی بیان فرما دیا ہے۔
ابیاتِ باھُو کامل ایک نئی طرز کی تحقیق ہے جس کو مکمل کرنے میں کئی صد قدیم قلمی اور شائع شدہ نسخہ جات کا تنقیدی و تحقیقی جائزہ
لیا گیا ہے۔ ابیاتِ باھُو کامل کے مطالعہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی تیاری میں حضرت سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی خصوصی
روحانی رہنمائی محقق کے شاملِ حال رہی ہے۔
ابیاتِ باھُو کامل طالبانِ مولیٰ کیلئے مرتب کی گئی ہے کہ اس میں بیان کردہ تعلیماتِ فقر کے مطالعہ کے بعد وہ اس راہ پر چل کر قرب و
وصالِ الٰہی کے ان مراتبِ لازوال کو حاصل کریں جس کے لیے حضرت سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ نے یہ الہامی ابیات بیان فرمائے ہیں۔
ابیاتِ باھُو کامل پنجابی و سرائیکی لسانیات کے شعبہ درس و تدریس سے منسلک اساتذہ، طلبہ، عوام الناس اور صوفیانہ کلام سے لگاؤ رکھنے
والوں کے لیے بھی انتہائی گراں قدر تحفہ ہے۔
Reviews (0)
Be the first to review “Abiat e Baho Kamil ابیات باھو – کامل | حضرت سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ” Cancel reply
Related products
Foreign Affairs January February 2018 Issue
₨550.00
Foreign Affairs January to October 2017 Issues
₨2,250.00
Foreign Affairs July August 2021 Issue
₨600.00
Foreign Affairs March April 2018 Issue
₨550.00
History of USA MCQs By Aamer Shahzad HSM
₨430.00






Reviews
There are no reviews yet.