Asmaye ilahiyyai { كشف المعنى عن سر أسماء الله الحسنى}
₨2,000.00
Author: Shaykh al-Akbar Muhyiddin Ibn al-Arabi
Translated by: Abrar Ahmed Shahi
{للہ تعالیٰ فر ما تا ہے : (بیشک اللہ کے خو بصو رت نا م ہیں سو اِ ن نامو ں سے اُ سے پکا رو )، (الا عرا ف : 180)یہ اس با ت کی دلیل ہے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ نے ان اسما کو ہما رے لیے اپنی کتاب یا اپنے رسو ل ﷺ کی زبا نی متعین کر دیا ہے یہ ننا نو نے نا م ہیں جیسا کہ اس با ر ے میں ایک صحیح خبر ہے ۔
حق تعالیٰ کے اسما دو طرح کے ہیں : ایک وہ جو اُ س نے ہمیں سکھا ئے اور دو سرے وہ جو اس نے اپنے غیب کے علم میں چھپا ئے ، جنہیں اُ س کی مخلو ق میں کوئی نہیں جا نتا ، ایک صحیح حد یث کا یہی بیا ن ہے ۔
وہ اسما جو اُ س نے ہمیں سکھا ئے وہ بھی دو طرح کے ہیں : ایک وہ اسما جو خا ص پہچا ن کے لیے ہیں جیسے کہ اسم اللہ ۔ اور دو سرے وہ اسما جو اضا فی صفات کو بیا ن کر تے ہیں ، یہ وہ بھی دو طر ح کے ہیں : ایک وہ اسما جو صفاتِ تنز یہ پر دلا لت کرتے ہیں ، اور دو سرے وہ اسما جو صفاتِ افعا ل پر دلا لت کرتے ہیں ۔
بندے کا اسما ئے حق تعالیٰ سے تعلق ، تحقیق اور تخلیق کا رشتہ ہے تعلق اس حیثیت سے تیرا اِن اسماکا مطلق محتاج ہونا ہے جس (حیثیت )سے یہ ذا ت پر دلا لت کرتے ہیں ۔ تحیقق حق تعالیٰ کے لحاظ سے اور خود تیر ے لحا ظ سے ان کے حقیقی معا نی کا جا ننا ہے جبکہ تخلق یہ ہے کہ تو ان سے ویسے قائم ہو جو تیرے لا ئق ہے جیسا کہ یہ (اسما)اُ س پا ک ذا ت سے ویسے منسو ب کیے جاتے ہیں جیسا اُ س کے شایا ن شان ہے ۔
Related products
FAZAIL E AHLE BAIT فضائل اہل بیت
Shan-e-Muawiyah Mein Batil Riwayat Ka Radd | علامہ قاری ظہور احمد فیضی
"شانِ معاویہ میں باطل روایات کا رد" Shan-e-Muawiyah Mein Batil Riwayat Ka Raddعلامہ قاری ظہور احمد فیضی کی ایک بے باک تحقیقی تصنیف ہے جو دورِ حاضر میں فضائل کے نام پر پھیلائی جانے والی موضوع (Fabricated) روایات کا علمی تعاقب کرتی ہے۔ یہ کتاب خاص طور پر ان لوگوں کے لیے لکھی گئی ہے جو "ردِ ناصبیت" اور مستند تاریخِ اسلام کے متلاشی ہیں۔ اس میں الیاس قادری (امیر اہل سنت) اور اشرف آصف جلالی (کنز العلماء) کے علمی دعاوی کا مدلل علمی رد موجود ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.