“TUHFA AL-SURUR FI TAFSIR AAYA NUR | تحفۃ السرور فی تفسیر آیۃ نور” has been added to your cart. View cart
Badshahon Ki Aap Beetiyan | بادشاہوں کی آپ بیتیاں
₨1,600.00
Categories: Biography Books in Urdu & English, LITERATURE - ادب
Tags: Biography, BOOKS, Culture, Discounted, Literature, Litrature, Pakistan, Politics, urdu PRODUCT DETAILS
Description
اس کا نام تیمور ہے —امیر تیمور مغلیہ سلطنت کا بانی — وقت نے زمین کے ایک ٹکڑے کی باگ ڈور اس کے ہاتھ میں
دے دی ۔ وہ بلا کا ذہین تھا۔ اللہ نے اس کی شخصیت میں ایک نہیں بے شمار خوبیوں کو ڈال کے اسے زمین کی بادشاہت سے
نواز دیا۔ امیرتیمور کی زندگی اصول اور حکمرانی کرنے کا ڈھنگ جاننے کے لیے ہی تو ہم نے اس کی آپ بیتی ’’تزک تیموری‘‘
کی تلخیص پر محنت کر کے آپ کے لیے انجمن سجائی ہے ۔ اس کے بعد یہ شہنشاہیت ظہیر ا لدین محمد بابر کے حصہ میں آئی۔
بابر کا اپنا اندازِ حکمرانی تھا ۔ وہ زندگی میں جہاں جہاں سیر کو نکلا، یا جنگ کے لیے زرہ بکتر پہنی۔ جہاں جس جگہ قیام کیا
وہاں کی تہذیب و تمدن، شکاریات کے دوران معمول سے ہٹ کر نظر میں آنے والے جانور، پرندے ، حشرات الارض تک کاذکر
اپنی تزک میں مفصل بیان کیا۔ شہنشاہ محمد جہانگیر کی خود نوشت کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ ہر
علاقہ میں پھل اور میوہ جات جانچنے پرکھنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا تھا ۔ گلبدن بیگم بنت بابر بادشاہ کی ’’ہمایوں نامہ‘‘ انتہائی
دلچسپ ہے۔ اس سے یہ پہلو بھی کھلا کہ مغل بادشاہ اپنی محرمات کو صرف چار دیواری میں باندھ کر نہیں رکھتے تھے بلکہ سرسبز
علاقوں کی سیر اور اکثر شکار پر بھی ساتھ لے جاتے تھے۔ ان کے الگ خیمے سجائے جاتے اور چراغاں کیا جاتا اور تمام مغل بادشاہ
اس بات کا خیال رکھتے تھے کہ اپنی ماؤں، بیگمات، بیٹیاں، پھوپھیاں، خالائیں اور جو جو رشتے اہم ہیں ان کو سالانہ انعامات بھجوائے
جاتے اور عیدین پر کپڑوں قیمتی تحائف کے ساتھ اشرفیاں تک ان میں تقسیم کی جاتی تھیں ۔ بادشاہوں کی فہرست کے ساتھ ان کی بولتی
زندگی ان کے قلم سے آپ کے سامنے ہے ۔ بک کارنر جہلم کے پلیٹ فارم سے ’’عالمی سب رنگ افسانے‘‘ نامور ادیبوں کی آپ بیتیاں‘‘
اور ’’مشاہیر علم ودانش کی آپ بیتیاں‘‘ کے بعد ’’بادشاہوں کی آپ بیتیاں ‘‘ آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ ہمیں آپ کی رائے اور مفید مشوروں
کا انتظار ہے ۔
(محمد حامد سراج)
بادشاہوں کی آپ بیتیاں
انتخاب و تلخیص گری: محمد حامد سراج
دنیا کے بہترین کاغذ پر دل کش اشاعت
Reviews (0)
Be the first to review “Badshahon Ki Aap Beetiyan | بادشاہوں کی آپ بیتیاں” Cancel reply
Related products
Asma-e-Mustufa (SAW) | اسمائے مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
₨760.00
Barkat-e-Mustafa (SAW)| برکات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
₨180.00
TUHFA AL-SURUR FI TAFSIR AAYA NUR | تحفۃ السرور فی تفسیر آیۃ نور
₨350.00






Reviews
There are no reviews yet.