Diputy Nazeer Ahmad Ki Kahani Mirza Farhat ullah Baig ڈپٹی نذیر احمد کی کہانی | مرزا فرحت اللہ بیگ دہلوی

500.00

Description
ڈپٹی نذیر احمد کی کہانی: کچھ ان کی کچھ میری زبانی
مرزا فرحت اللہ بیگ دہلوی
کون ہے جو ’’نذیر احمد کی کہانی، کچھ اُن کی کچھ میری زبانی‘‘ کو پڑھ کر مرزا فرحت اللہ بیگ کی ظرافت، ذہانت،
اُن کے طرزِ ادا، اُن کی بے تکلفی اور آزادہ روی، محبت و خلوص سے متاثر ہوکر اُن کی داد نہ دے گا؟ مولانا نذیر احمد
کے حالات پر بہت سے مضامین لکھے گئے مگر کہیں اُن کی زندگی اور سیرت، اخلاق و عادات، اُن کے اوقات و مشاغل
اور پرائیویٹ لائف کا وہ نقشہ نظر نہیں آتا جو اِس کہانی میں ہے۔ اِس سچی بائیوگرافی سے گراں بہا فائدے آئندہ نسلوں کو
پہنچ سکتے ہیں۔ (بابائے اردو مولوی عبدالحق)
ہمارے یہاں کئی مزاح نگار ایسے ہیں (جیسے شوکت تھانوی، عظیم بیگ چغتائی وغیرہ) جن کے متعلق مختلف لوگوں نے
الگ الگ انداز سے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ فلاں مزاح نگار الفاظ سے مزاح پیدا کرتا ہے اور فلاں واقعات کی ترتیب سے
اُسے ابھارتا ہے۔ مرزا فرحت اللّٰہ بیگ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اُن کے یہاں یہ دوئی مٹ گئی ہے۔ بیان کا اُسلوب
اور واقعات کی ترتیب، یہ اُن کے یہاں یک جان نظر آتے ہیں۔ اُن کی عبارت پڑھ کر یہ احساس پیدا ہی نہیں ہوتا کہ کس مقام
پر لفظوں کا کھیل ہے اور کہاں واقعات کے انوکھے پن نے مزاح کی تشکیل کی ہے، اور یہ بڑا کمال ہے اور اِس میں اُن کے
شریک کم سے کم لوگ نکلیں گے۔ (رشید حسن خاں)
ڈاکٹر نذیر احمد کی کہانی- کچھ اُن کی کچھ میری زبانی‘‘ کا شمار اردو کے اعلیٰ ترین خاکوں ہی میں نہیں اردو کی بہترین
تحریروں میں بھی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے چالیس پینتالیس سال سے یہ خاکہ یا اِس کے اقتباسات سکولوں اور کالجوں
کے مختلف نصابات میں شامل ہوتے آ رہے ہیں۔ (ڈاکٹر خلیق انجم)
اشاعتِ نو : جون 2020ء
کتاب: ڈپٹی نذیر احمد کی کہانی: کچھ اُن کی کچھ میری زبانی
مصنف: مرزا فرحت اللّٰہ بیگ دہلوی
فنّی تدوین: حافظ صفوان محمد چوہان
.
Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Diputy Nazeer Ahmad Ki Kahani Mirza Farhat ullah Baig ڈپٹی نذیر احمد کی کہانی | مرزا فرحت اللہ بیگ دہلوی”

Your email address will not be published. Required fields are marked *