Encyclopedia Pakistanika | انسائکلو پیڈیا پاکستانیکا
₨7,000.00 Original price was: ₨7,000.00.₨6,000.00Current price is: ₨6,000.00.
پاکستان پر پاکستان کا پہلا انسائکلو پیڈیا
انسائکلو پیڈیا پاکستانیکا
مصنفؒ سید قاسم محمود
سید قاسم محمود ٭ اردو کے ممتاز افسانہ نگار، مترجم، صحافی اور متعدد حوالہ جاتی کتب کے مولف سید قاسم محمود 17 نومبر 1928ء کو کھرکھودہ ضلع روہتک میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ 1951ء میں مجلس زبان دفتری، حکومت پنجاب سے بطور مترجم منسلک ہوئے۔بعدازاں وہ لیل و نہار، صحیفہ، کتاب، سیارہ ڈائجسٹ، ادب لطیف اور قافلہ کے مدیر رہے۔ 1970ء میں انہوں نے لاہور سے انسائیکلو پیڈیا معلومات کا اجرا کیا۔ 1975ء میں انہوں نے مکتبہ شاہکار کے زیر اہتمام شاہکار جریدی کتب شائع کرنا شروع کیں۔ 1980ء سے 1998ء تک وہ کراچی میں مقیم رہے جہاں انہوں نے ماہنامہ افسانہ ڈائجسٹ، طالب علم اور سائنس میگزین کے نام سے مختلف جرائد جاری کئے اور اسلامی انسائیکلو پیڈیا، انسائیکلو پیڈیا فلکیات، انسائیکلو پیڈیا ایجادات اور انسائیکلو پیڈیا پاکستانیکا شائع کئے۔ ان کے اسی نوع کے متعدد کام ان کی وفات کی وجہ سے ادھورے رہ گئے۔ وہ ایک اچھے افسانہ نگاراور مترجم بھی تھے اور ان کے افسانوں کے مجموعے دیوار پتھر کی، قاسم کی مہندی اور وصیت نامہ کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ ٭31 مارچ 2010ء کو سید قاسم محمود لاہور میں وفات پاگئے اور جوہر ٹائون کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
Related products
Batni Khilafat باطنی خلافتp0
FAZAIL E AHLE BAIT فضائل اہل بیت
Litafat e Jasad e Mustafa ﷺ | علامہ قاری ظہور احمد فیضی | Kitab Rekhta
Shan-e-Muawiyah Mein Batil Riwayat Ka Radd | علامہ قاری ظہور احمد فیضی
"شانِ معاویہ میں باطل روایات کا رد" Shan-e-Muawiyah Mein Batil Riwayat Ka Raddعلامہ قاری ظہور احمد فیضی کی ایک بے باک تحقیقی تصنیف ہے جو دورِ حاضر میں فضائل کے نام پر پھیلائی جانے والی موضوع (Fabricated) روایات کا علمی تعاقب کرتی ہے۔ یہ کتاب خاص طور پر ان لوگوں کے لیے لکھی گئی ہے جو "ردِ ناصبیت" اور مستند تاریخِ اسلام کے متلاشی ہیں۔ اس میں الیاس قادری (امیر اہل سنت) اور اشرف آصف جلالی (کنز العلماء) کے علمی دعاوی کا مدلل علمی رد موجود ہے۔
Sharah Khasaes e Ali |شرح خصائص علی علامہ ظہور احمد فیضی
شرح خصائصِ علی (علیہ السلام) دورِ حاضر کے ممتاز مفسر و محقق علامہ ظہور احمد فیضی (حفظہ اللہ) کی ایک شاہکار علمی و تحقیقی کاوش ہے، جو جلیل القدر محدث امام نسائی کی مایہ ناز تصنیف کا جامع اردو ترجمہ اور شرح ہے۔
تقریباً 1200 صفحات پر مشتمل اس ضخیم ایڈیشن میں امیر المؤمنین سیدنا علی المرتضیٰ کے فضائل و مناقب، ان کے مخصوص خصائص اور پنجتن پاک کے بلند مرتبہ کو مستند احادیث کی روشنی میں جمع کیا گیا ہے۔ کتاب میں ہر حدیث کا مکمل عربی متن مع سند، تفصیلی تخریج، اصولِ حدیث کے مطابق احکام، اور 500 سے زائد معتبر مآخذ و مراجع کی فہرست شامل ہے۔ یہ کتاب سیدنا مولا علی کی ذات پر کیے جانے والے تمام قدیم و جدید ناصبی اعتراضات کا انتہائی علمی، سنجیدہ اور مہذب انداز میں احاطہ کرتی ہے۔ تاریخِ اسلام، سیرتِ اہلِ بیت اور علمِ حدیث سے محبت رکھنے والوں کے لیے اپنے کتب خانے کی زینت بنانے کا ایک بہترین اور لازمی انتخاب!






Reviews
There are no reviews yet.