Ghazwat un Nabi Muhammad saw غزوات النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم
Ghazwat un Nabi Muhammad saw غزوات النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم Original price was: ₨1,700.00.Current price is: ₨1,400.00.
Back to products
Tazkara Auliya By Farid ul din Attar
Tazkara Auliya By Farid ul din Attar Original price was: ₨1,800.00.Current price is: ₨1,300.00.

Hakeem Ul Ummat – Taqi Abedi Number حکیم الامت کا تقی عابدی نمبر

1,500.00

Description
ڈاکٹر سیّد تقی عابدی کا شمار ایسے لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت عرصے میں جو ترقی کے زینے طے کیے ہیں، وہ
اپنی مثال آپ ہیں۔ وہ پیشہ کے لحاظ سے بھلے ہی ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں لیکن بہ قول خود وہ مریضِ ادب ہیں۔ مندرجہ بالا
سطور حکیم الامت کے خصوصی شُمارے کے ایک مضمون کی ہیں۔
یہ خصوصی شُمارہ معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر سیّد تقی عابدی کے فن و شخصیت پر گزشتہ سال ڈاکٹر محمد ظفر حیدری
کی ادارت میں شائع ہوا تھا، جسے اب کتابی صورت پاکستان میں شاہد حمید نے بڑے اہتمام سے شائع کیا۔ حکیم الامت کے
اس خصوصی شمارے میں افتخار امام صدیقی کا تقی عابدی سے ادبی مکالمہ، پروفیسر شہاب عنایت ملک کا تقی عابدی ایک
عہد ساز ادبی شخصیت اور پروفیسر شارب ردولوی نے ڈاکٹر تقی عابدی ایک محقق و دانشور، علامہ اعجاز فرخ نے تقی
عابدی اور فیض شناسی پر مضامین لکھے۔ اسی طرح شاہ بانو میر، عرفان عارف، مرزا بشیر احمد شاکر، واصف حُسین
واصف، پروفیسر صادق، ڈاکٹر امام اعظم، رُکن الدین، عرفان تُرابی نے بھی تقی عابدی کے فن کی شخصت پر سیر حاصل
مضامین قلمبند کیے۔ امریکہ میں مقیم براڈ کاسٹر ابو الحسن نغمی نے ڈاکٹر عابدی کے واشنگٹن آنے پر استقبالیہ کو قلمبند کیا۔
اسی طرح اس خصوصی شمارے میں مقالات ڈاکٹر تقی عابدی، منظومات تقی عابدی کے ساتھ ساتھ ”سیّد تقی عابدی اور
مشاہیرِ ادب کے خطوط“ بھی قابلِ ذکر ہیں۔ بلاشبہ حکیم الامت کا یہ خصوصی شمارہ جو تقی عابدی کے فن و شخصیت پر ہے
ایک اہم ادبی دستاویز کی حیثیت اختیار کر گیا ہے
Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Hakeem Ul Ummat – Taqi Abedi Number حکیم الامت کا تقی عابدی نمبر”

Your email address will not be published. Required fields are marked *