“shamail e mustfa (SAW) | شمائل مصطفیٰ ﷺ” has been added to your cart. View cart
HAMARAY LIYAE MANTO SAHIB | ہمارے لیے منٹو صاحب | شمس الرحمان فاروقی
₨400.00
Description
(محمدحمید شاہد)
کتاب: ہمارے لیے منٹو صاحب
مصنف: شمس الرحمٰن فاروقی
Pages: 125
Year: 2021
بڑے پیمانے پر اپنی عظمت کی دھاک بٹھا لینے والے ادیبوں کایہ المیہ رہا ہے کہ اُن کا لکھا ہوا لفظ بہت پیچھے رہ جاتا ہے اور
اُن کی شخصیت اور شخصیت کے قصے آگے نکل جاتے ہیں۔ منٹو کے ساتھ بھی یہی ہوتا رہا ہے۔ منٹو صدی کا شور اُٹھا تو سب
منٹو پر بات کرنے کے لیے پُرجوش تھے اور لگ بھگ وہی باتیں دہرا رہے تھے جو اس سے قبل کہی جا چکی تھیں۔ منٹو کی اپنی
زندگی اور اُس کا فن ایک دوسرے میں گھل مل کر ایک ایسا آمیزہ بن گیاتھا کہ اس شیرے کو چاٹتے چلے جانے والوں کو لطف آنے
لگا ہے۔ خیر، ایساہے کہ اسی دورانیے میں منٹو کے فن کو معروضیت کے ساتھ دیکھنے کی طرف بھی رغبت نظر آئی۔ اس عہد کے
سب سے بڑے نقاد اور فکشن میں بھی کمال حاصل کرنے والے شمس الرحمٰن فاروقی کی گفتگو ’’ہمارے لیے منٹو صاحب‘‘کو میں اِسی
ذیل میں شمار کرتا ہوں۔ میں بہت پہلے سے منٹو کی طرف متوجہ تھا۔ منٹو اور اُس کے فن کو سمجھنے کا عمل شروع ہوا تو میں بار بار
منٹو کی تحریروں کو پڑھتا تھا۔ کہیں ضرورت کے تحت ، کہیں اُسے سمجھنے کے لیے اور کبھی ایسا نہیں ہوا کہ منٹو کے افسانوں کا
مطالعہ محض منٹو کو ردّ کرنے یا آنکھیں میچ کر قبول کر لینے کے جذبے کے تحت کیا ہو۔ واقعہ یہ ہے کہ میں نے تو منٹو کا مطالعہ
ایک افسانہ نگار کی حیثیت سے کیا ہے ۔ جی، ایک افسانہ نگار کا مطالعہ، ایک افسانہ نگار کی حیثیت سے۔ یوں مجھے بہت سے مقامات
پر منٹو فن کی بلندیوں پر نظر آیا اور ایسے بھی مقامات آئے کہ میںمنٹو سے اختلاف کر رہا تھا۔ یہی معاملہ منٹو کے ناقدین سے بھی رہاہے
مگر جب جب منٹو پر ناروا حملے ہوئے اور اُس کے افسانوں کی من مانی تعبیریں ہونے لگیں تو اس باب میں مجھے قلم اٹھانا پڑا۔ ایسا بار
بارہوا۔ آپ فاروقی صاحب کی کتاب ’’ہمارے لیے منٹو صاحب‘‘ کو پڑھیے کہ یہ میری نظر میں نقطۂ نظر کے اختلاف کے باوجود بہت اہم
کتاب ہے۔
Reviews (0)
Be the first to review “HAMARAY LIYAE MANTO SAHIB | ہمارے لیے منٹو صاحب | شمس الرحمان فاروقی” Cancel reply
Related products
shamail e mustfa (SAW) | شمائل مصطفیٰ ﷺ
₨850.00
Sirat-ur-Rasul(SAW) Vol 4 | سیرۃ الرسول (جلد چہارم)
₨950.00






Reviews
There are no reviews yet.