“Eye Witness of History A Collections of letters Addressed to Quaid e Azam” has been added to your cart. View cart
Hazrat Salman Farsi (RA) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ | مولانا عبدالحلیم شرر
₨1,500.00
Out of stock
Categories: Biography Books in Urdu & English, HISTORY BOOKS, ISLAMIC BOOKS | اسلامی کتب
Tags: Abdul Haleem Sharar, Biography, BOOKS, Discounted, History, Islam, urdu
Description
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
مصنف: مولانا عبدالحلیم شرر
ضخامت 592 صفحات | باتصویر ایڈیشن
(نایاب تاریخی تصاویر کے ساتھ)
مولانا عبدالحلیم شرر نے سیرت طیبہ پر جو بے مثال کام کیا ہے، وہ جویائے حق کے نام سے ایک تاریخی ناول ہے۔ اس ناول کا
بنیادی کردار جلیل القدر صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کی ذاتِ گرامی کو بنایا گیا ہے۔ اس ناول میں حضرت
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جن کا پہلا نام ’’ماہ بہ‘‘ تھا، وہ اپنے اسی نام سے ایک معروف عیسائی راہب بحیرہ کو خط لکھا کرتے
تھے۔ ان خطوط کے ذریعے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے حضور خاتم النّبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری حیاتِ مبارکہ،
عربوں کا طرزِ زندگی، اعلانِ نبوت پر اہلِ مکہ و دیگر کفار و مشرکین کا ردّعمل، حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ان کے ساتھ
حسنِ سلوک، یہودیوں کی چالبازیاں، مکہ و طائف اور دیگر قبائل کے لوگوں کا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رویہ،
صحابہ کرام کی آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ محبت، مختلف غزوات و سرایا میں مسلمانوں کی جاںفروشی بہادری اور
آرزوئے شہادت، فتحِ مکہ، حجۃالوداع، حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصالِ پُرملال، حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کا خلیفہ
بنایا جانا اور آپ کی خلافت کے حالات سے لے کر حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت کے احوال کو تفصیل سے بیان
کیا ہے۔ ڈاکٹرعلی احمد فاطمی لکھتے ہیں:
یہ ناول جو دراصل ناول نہیں ہے بلکہ ایک مکمل تاریخی کتاب ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں ٹھوس تاریخیت زیادہ ہے اور قصہ پن کم۔
اس کی وجہ اس موضوع کی نزاکت ہے۔ تاریخی حقائق کو ناول کی شکل دینے کے لیے تخیل کی نیرنگیاں دکھانا لازمی ہے لیکن اس مقدس
و محترم موضوع میں تخیل کی باگ ڈور کو پورے ہوش و حواس کے ساتھ قابو میں رکھنا پڑتا ہے اس وجہ سے یہ ناول کم؛ ایک تاریخی کتاب
زیادہ ہے۔ سیدھی اور ٹھوس عالمانہ قدروں سے بھرپور ایک دینی کتاب!!‘‘
سید امیر کھوکھر
Reviews (0)
Be the first to review “Hazrat Salman Farsi (RA) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ | مولانا عبدالحلیم شرر” Cancel reply
Related products
CSS Essentials Indo Pak History MCQs By Rai M. Iqbal Kharal ILMI
₨350.00
Foreign Affairs July August 2019 Issue
₨550.00
Foreign Affairs July August 2020 Issue
₨580.00
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔
Pakistan Studies MCQs By Ch. Ahmed Najib Caravan
₨1,200.00
تاریخ علم الکلام و العقیدہ | Tareekh e ilmul Kalam
₨1,300.00






Reviews
There are no reviews yet.