Iran Jan e Pakistan-ایران جانِ پاکستان
₨715.00
Author: Dr Zaheer Ahmad Siddiqui
’ایران جانِ پاکستان‘‘ اپنے موضوع پر لکھی جانے والی پہلی مفصل اور جامع تصنیف ہے۔
مصنف ظہیر احمد صدیقی فارسی زبان و ادب، ایرانی فکر و فلسفہ اور تاریخ کے ایک مستند ماہر ہیں۔
کتاب کے عنوان اور مندرجات سے مصنف کی برادر و ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ محبت عیاں ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی برصغیر پاک و ہند کے فارسی زبان و ادب، عرفان و تصوف اور تاریخ کے نمایاں استاد ہیں۔ انھوں نے زبان و ادب، شعر و نثر، اخلاق و فلسفہ اور عرفان و تصوف وغیرہ پر متعدد کتب لکھنے کے علاوہ اُردو سے فارسی میں منظوم تراجم بھی کیے ہیں، جو سادہ، فصیح و بلیغ، نہایت مؤثر اور دل نشین ہیں۔ ظہیر احمد صدیقی فارسی زبان و ادب، ایرانی فکر و فلسفہ اور تاریخ کے ایک مستند ماہر ہیں، جن کا کام اُن کی علمیت اور مہارت کا اعلیٰ نمونہ ہوتا ہے۔
’’ایران جانِ پاکستان‘‘ اپنے موضوع پر لکھی جانے والی پہلی مفصل اور جامع تصنیف ہے۔ چار حصوں پر مشتمل سادہ اور خوبصورت اسلوب کی حامل اس کتاب کو اگر ایرانی زبان، ادب، تاریخ، جغرافیہ، ثقافت، صنعت و حرفت اور فنونِ لطیفہ وغیرہ کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو مبالغہ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی نے اپنی اس کتاب میں قدیم ایران سے لے کر معاصر دور تک کے مذکورہ موضوعات پر مستند معلومات کو جامع انداز میں بیان کر کے، دریا کو کوزے میں بند کرنے کی کرامت دکھائی ہے۔ کتاب کا اسلوب سادہ لیکن موثر اور دلنشین ہے۔ اس کتاب ’’ایران جانِ پاکستان‘‘ میں ایرانی معاشرت و معیشت کے تمام پہلوئوں پر معلومات دی گئی ہیں، جنکے اذکار سے تو اکثر آشنائی ہوتی ہے مگر اُن کی تفصیلات سے بیشتر افراد لاعلم ہیں۔ یوں اس کتاب نے ایک بڑے علمی خلا کو پُر کر دیا ہے۔ عنوانِ کتاب اور اس کے مندرجات سے ڈاکٹر صاحب کی برادر و ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ محبت عیاں ہے اور سچی بات ہے کہ بغیر لگن اور محبت کے اس قدر عمدہ کتاب لکھی ہی نہیں جا سکتی۔ یقینی طور پر ’’ایران جانِ پاکستان‘‘ اہلِ علم و دانش، خاص طور پر فارسی زبان و ادب کے حلقوں میں بھرپور پذیرائی کی حامل کتاب ہے۔ کتاب کے آخر میں مآخذ، کتابیات کی ایک طویل فہرست اور ضخیم اشاریہ دیا گیا ہے،جس سے کتاب کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.