“Sirat-ur-Rasul(SAW) Vol 9 | سیرۃ الرسول (جلد نہم)” has been added to your cart. View cart
Kahan Se Laaun Unhain کہاں سے لاوں انہیں | مظہر محمود شیرانی
₨800.00
Categories: Biography Books in Urdu & English, LITERATURE - ادب
Tags: Attar, Biography, BOOKS, Literature, Tazkarah, urdu
Description
مظہر محمود شیرانی کی کتاب ’’کہاں سے لاؤں انھیں‘‘ شخصیت نگاری کی بہترین مثال ہے۔ اس میں انھوں نے جس شخصیت کا ذکر کیا ہے
اس کی پوری تصویر کھینچ کر رکھ دی ہے۔ زندگی کوئی گوشہ ظاہری اور باطنی تشنہ نہیں چھوڑا ہے۔ مظہر محمود چونکہ خود صاحب علم
ہیں اور ایک بڑے علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے ان کی منتخب شخصیات علم کی دنیا میں ایسا مقام رکھتی ہیں جن پر رشک ہی
کیا جاسکتا ہے۔ مظہر حافظ محمود شیرانی کے پوتے اور اختر شیرانی کے فرزند ہیں۔ اپنے باپ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
حافظ صاحب اپنے بیٹے کو بحرالعلوم بنانا چاہتا تھے۔ چنانچہ متعدد اساتذہ اختر کی تدریس اور تربیت کے لیے مقرر کیے گئے۔ ایک وقت میں
تو ان کی تعداد سات تک پہنچ گئی۔ اردو، فارسی، دینیات اور ریاضی کے علاوہ خوش خطی، ورزش اور پیراکی کے لیے الگ الگ استاد تھے۔
ان مساعی کے نتیجے میں اختر کی علمی استعداد بہت اچھی، خط بڑا پاکیزہ اور جسم گھٹا ہوا تھا۔‘‘
اختر شیرانی اپنے بچپن کے شخصیت ساز زمانے میں باپ کی محبت سے محروم رہے تھے جس کا اظہار ان کی مزاجی کیفیت سے ہوتا رہتا تھا
لیکن مظہر شیرانی لکھتے ہیں: ’’وہ ہم بھائی بہنوں سے بے انتہا پیار کرتے تھے۔ مجھے یاد نہیں انھوں نے کبھی مجھے مارا یا جھڑکا ہو۔‘‘ کچھ
دن ایسے بھی آتے تھے جب خوش مزاجی ان پر غالب رہتی تھی۔ وہ اپنے بچوں سے ہنسی مذاق رکھتے، پھلجھڑیاں سی چھوڑتے رہتے۔
Reviews (0)
Be the first to review “Kahan Se Laaun Unhain کہاں سے لاوں انہیں | مظہر محمود شیرانی” Cancel reply
Related products
Barkat-e-Mustafa (SAW)| برکات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
₨180.00
shamail e mustfa (SAW) | شمائل مصطفیٰ ﷺ
₨850.00
TUHFA AL-SURUR FI TAFSIR AAYA NUR | تحفۃ السرور فی تفسیر آیۃ نور
₨350.00






Reviews
There are no reviews yet.