KHASAES E MUSTUFA AUR KUTUB E SEERAT
₨850.00 Original price was: ₨850.00.₨650.00Current price is: ₨650.00.
Book Name : Khasaes e Mustufa aur Kutab e Seerat
AUTHOR: DR SHAISHTA JABEEN
PAGES: 450
چشم اقوام یہ نظارہ ابد تک دیکھے
رفعت شان رفعنا لک ذکرک دیکھے
اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کے ذکر کو جس طرح پوری کائنات میں، عالم ارضی و عالم سماوی میں بلند کیا ہے، آج ہر دیکھتی آنکھ اور ہر سنتا کان اس کا مشاہدہ اور اس کی سماعت کرتا ہے۔ ذکرکی بلندی کی ایک شکل یہ بھی منصہ شہود پر آئی کہ آپ کی شخصیت پر بے شمار لکھا گیا۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کسی ایک شخصیت پر دنیا میں اتنا نہیں لکھا گیا جتنا محمد رسول اللہ ﷺ پر لکھا گیا اوردنیا کی ہر زبان میں لکھا گیا۔
ڈاکٹر شائستہ جبیں صاحبہ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ انہوں نے اردو کے سیرت ادب میں اس مخصوص سیرت ادب کا جائزہ لیا جو رسول اللہ ﷺ کے خصائص پر مبنی ہے۔ اردو سیرت ادب میں یہ کتاب ایک بہت بڑا خزانہ اور اس سے بھی زیادہ عظیم خزانے کا راستہ بتانے والی ہو گی کہ جس خزانے میں آپ کو رسول اللہ ﷺ کے تخصصات کے حوالے سے تحریر کردہ تالیفات کا علم ہو گا اور اس بات کا اندازہ ہو گا کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ کے ہر ہر پہلو کو کس طرح سے سیرت نگاروں نے اپنے رشحات قلم کا حصہ بنایا۔
زیر نظر تصنیف اردو کتب سیرت کے مطالعہ اور تجزیہ پر مشتمل ہے۔ اس تصنیف میں مصنفہ نے
جہت نبوت،
جہت علمیت،
جہت امت،
جہت اعجاز،
جہت رحمت اور
جہت جسمیت وغیرہ کے بیان میں کتب سیرت کے اصول و اسالیب کا تجزیہ پیش کیا ہے۔ یہ تصنیف ڈاکٹریٹ کے حصول کے لیے تحریر کیا گیا ایک تحقیقی مقالہ ہے جو موضوعاتی اور علمی اہمیت کے باعث اس لائق ہے کہ اس کا مطالعہ کیا جائے۔ اس کی ترتیب، عنوانات اور محتویات میں تحقیق و تجزیہ کار فرما ہے۔ مصنفہ نے اردو کتب سیرت میں خصائص مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مباحث و معلومات کو علمی و تجزیاتی اسلوب میں پیش کیا ہے۔
نام کتاب: خصائص مصطفٰی ﷺ اور کتبِ سیرت
Related products
FAZAIL E AHLE BAIT فضائل اہل بیت
Litafat e Jasad e Mustafa ﷺ | علامہ قاری ظہور احمد فیضی | Kitab Rekhta
Shan-e-Muawiyah Mein Batil Riwayat Ka Radd | علامہ قاری ظہور احمد فیضی
"شانِ معاویہ میں باطل روایات کا رد" Shan-e-Muawiyah Mein Batil Riwayat Ka Raddعلامہ قاری ظہور احمد فیضی کی ایک بے باک تحقیقی تصنیف ہے جو دورِ حاضر میں فضائل کے نام پر پھیلائی جانے والی موضوع (Fabricated) روایات کا علمی تعاقب کرتی ہے۔ یہ کتاب خاص طور پر ان لوگوں کے لیے لکھی گئی ہے جو "ردِ ناصبیت" اور مستند تاریخِ اسلام کے متلاشی ہیں۔ اس میں الیاس قادری (امیر اہل سنت) اور اشرف آصف جلالی (کنز العلماء) کے علمی دعاوی کا مدلل علمی رد موجود ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.