“Falsafay-e-Meraj-un-Nabi (SAW) | فلسفہ معراج النبی ﷺ” has been added to your cart. View cart
Meri Dastan میری داستان | خودنوشت | مرزا فرحت اللہ بیگ
₨800.00
Categories: AUTOBIOGRAPHY | آپ بیتی, Biography Books in Urdu & English
Description
میری داستان
خودنوشت: مرزا فرحت اللہ بیگ
ردو کے نامور نثر نگار مرزا فرحت اللہ بیگ کی یہ خودنوشت ’’میری داستان‘‘ دراصل ایک ’’دفتربیتی‘‘ ہے
جو آپ بیتی کے تمام پہلوؤں کی بجائے صرف ایک پہلو یعنی ان کی دفتری زندگی اور کارناموں پر محیط ہے۔
مرزا صاحب نے انسانی زندگی کو ایک قید سے تعبیر کیا ہے اور اس قید کے پانچ حصے کیے ہیں۔ حصہ اوّل ماں
کا پیٹ۔ دوسرا حصہ بڑے بوڑھوں کی قید۔ سوم حصہ مدرسے کی قید۔ چوتھا حصہ نوکری کی قید اور آخری حصہ
قبر کی قید۔ یہ تقسیم ان کی بڑی خوش طبعی پر مبنی ہے۔
میری داستان‘‘ اپنے تمام کرداروں کے صحیح تشخص کے باوجود ایک زبردست عوامی میلہ ہے جس میں قہقہے ہیں،
چہچہے ہیں، بھیڑ بھاڑ ہے، آدمی پر آدمی گر رہا ہے، ہنڈولے جھول رہے ہیں، چرخ جھوم رہے ہیں، حلوائیوں کی دُکانوں
پر مٹھائی کے تھال سجے ہیں، کڑھاؤ چڑھے ہیں، پوریاں تلی جا رہی ہیں، کہیں ناچ گانا ہو رہا ہے، کہیں بھنڈی کی دھوم دھام
ہے۔ یہ حسنِ بیان، ذہانت، انشاء پردازی اور ادب عالیہ کا شاہ کار ہیں۔ وفات سے تین سال پہلے یہ روداد مکمل ہو گئی تھی۔ تینتیس
برس بعد اشاعت کی نوبت آئی مگر چَھپی نہیں بلکہ چُھپی رہی۔ معدودے چند لوگوں کی نظر سے گزری۔ اکثر لوگ اس کے وجود
سے ناواقف تھے۔ نئی اشاعت سے یہ عام پڑھنے والوں تک پہنچ جائے گی اور مرزا صاحب کی زندگی کا اہم حصہ نظروں کے
سامنے آ جائے گا۔
(ڈاکٹر اسلم فرخی)
1977ء- پہلی مرتبہ مرزا فرحت اللہ بیگ کی وفات کے تیس سال بعد ان کے بڑے صاحبزادے مرزا شرافت اللہ بیگ نے اعجاز پرنٹنگ
پریس چھتّہ بازار، حیدرآباد دکن سے شائع کیا۔
Pages: 326
Year: 2021
Reviews (0)
Be the first to review “Meri Dastan میری داستان | خودنوشت | مرزا فرحت اللہ بیگ” Cancel reply
Related products
shamail e mustfa (SAW) | شمائل مصطفیٰ ﷺ
₨850.00
TUHFA AL-SURUR FI TAFSIR AAYA NUR | تحفۃ السرور فی تفسیر آیۃ نور
₨350.00






Reviews
There are no reviews yet.