Molana Muhammad Hussain Azad

1,100.00

Author: Muhammad Ikram Chughtai

Description

مولانا محمد حسین آزاد

اس کتاب میں اُن مضامین کو جمع کیا گیا ہے جو آزاد پر تنقید کے دبستانِ لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔

اُردو نثرکے عناصرِ خمسہ میں شامل مولانا محمد حسین آزادؔ نے اپنی ادبی و تصنیفی عمر کا بہترین حصہ لاہور میں گزارا۔

آزاد کے سوانحِ حیات، تصانیف اور علمی و ادبی خدمات سے متعلق مقالات و کتب بہت زیادہ تعداد میں شائع ہو چکی ہے۔

تفصیلی تعارفِ مصنف و کتاب

آزادؔ اُردو نثرکے عناصرِ خمسہ میں شمار کیے جاتے ہیں، ان عناصرِ خمسہ میں آزاد کے علاوہ سرسیّد احمد خاں، شبلی نعمانی، ڈپٹی نذیر احمد اور الطاف حسین حالی شامل ہیں۔ 1857ء کے دگرگوں حالات میں آزاد نے دہلی کو خیرباد کہا اور فکرِ معاش میں لکھنؤ، مالوہ، بمبئی، جیند (ریاست)، جگراؤں (ضلع لدھیانہ)، مدارس اور حیدر آباد دکن جیسے دُور دراز علاقوں کی خاک چھانتے پھرے۔ 1860ء کی دہائی کے اوائل میں لاہور پہنچے اور یہاں محکمۂ تعلیم میں چھوٹی موٹی ملازمتیں کرتے رہے۔ اسی دوران میں گورنمنٹ کالج کے پہلے پرنسپل ڈاکٹر لائٹنر سے اُن کی ملاقات ہوئی۔ علومِ شرقیہ کے ماہر نے اُن کی خداداد صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔ فی الفور محکمۂ تعلیم سے اُنھیں اپنے کالج میں لے گئے۔ انجمنِ پنجاب میں رُکنیت دلوائی اور اربابِ حل و عقد کا اعتماد دلوا کر اُنھیں وسطِ ایشیا کے سفر پر روانہ کر دیا۔ اس کے بعد آزاد عمر بھر یہیں لاہور میں رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد طویل دورِ جنوں بھی یہیں گزارا اور بالآخر کربلا گامے شاہ لاہور میں آسودۂ خاک ہوئے۔

آزاد کے سوانحِ حیات، تصانیف اور اُن کی مجموعی علمی و ادبی خدمات سے متعلق مقالات و کتب اتنی بڑی تعداد میں شائع ہو چکی ہیں کہ اُن کی الگ سے ایک مبسوط ببلوگرافی تیار کی جا سکتی ہے۔ اگر ان تمام مطالعات پر ایک سرسری نظر ڈالی جائے تو اُن میں لاہور سے مستقل یا عارضی تعلق رکھنے والے آزاد شناسوں، ناقدوں اور محققوں کی تحریریں ایک بالکل الگ امتیازی شناخت کی حامل نظر آتی ہیں۔ اِن قلمکاروں نے آزادؔ کے حوالے سے عام ڈگر سے ہٹ کر جو دبستان کھولا، اُس کی اپنی ہی پہچان ہے۔ اس پس منظر میں زیرِ نظر کتاب کے عنوان میں ’’دبستانِ لاہور‘‘ کی ترکیب استعمال کی گئی ہے۔ اس کی کئی وجوہ ہیں جیسے (۱) اگرچہ آزادؔ پر پورے برصغیر میں تصانیفِ آزاد شائع ہوئی ہیں، لیکن لاہور میں ان کی اشاعت کی مثال ناپید ہے۔ (۲) لاہور ہی میں مجلسِ یادگارِ لاہور قائم کی گئی۔

Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Molana Muhammad Hussain Azad”

Your email address will not be published. Required fields are marked *