Nazr e Nasreen Gillani نذر نصیر گیلانی | ظہور احمد اظہر

360.00

Description
نذر نصیر گیلانی
ظہور احمد اظہر
  گولڑہ شریف ایک ایسی درس گاہ ہے جہاں علم و دانش کے چشمے پھوٹتے ہیں ۔یہ وہ مقام ہے جہاں روحانی فیوض کے
حصول کے لیے عاشقان ِ الفت کا ہر وقت تانتا بندھا رہتا ہے ۔گولڑاہ شریف کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سے منکرین
ختم نبوت کو للکار کر سچ اور حق کا بول بالا کیا گیا۔ یہ حضرت پیر مہر علی شاہ ؒ تھے جنھوں نے آلِ رسول  ﷺ ہونے
کا حق ادا کیا۔حضرت پیر مہر علی شاہؒ کی اولاد نے بھی ان کے جانشین ہونے کا بھر پور ثبوت دیا اور اس درسگاہ میں
جاری چشمہ فیضان ہونے کو کم نہ ہونے دیا۔حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے ان ہی جانشینوں کی تسبیح کے دانوں میں ایک
بڑا نام حضرت پیر نصیر الدین نصیر کا ہے۔
پیر نصیر الدین نصیر نے ایک صوفی ، شاعر،ادیب ،محقق ،مورخ ،عالم دین کی حیثیت سے اس درس گاہ کے وقار میں
اضافہ کیا۔۔ان کی علمی و ادبی خدمات یقینی طور پر تاریخ کا حصہ ہیں۔ان کی طرف سے تحقیق و تالیف اور روحانی بالیدگی
عام کرنے کا سلسلہ جاری تھا کہ اچانک دلدوز خبر آئی کہ ان کی روح پرواز کر گئی۔ پیر نصیر الدین نصیر سجادہ نشین آستانہ
عالیہ گولڑا شریف جمعہ کا خطبہ دینے کے لیے تیار ہو رہے تھے کہ اچانک انھیں دل کا دورہ پڑا  اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔
پیر نصیر الدین نصیر ایک جامع العلوم  شخصیت تھے،آپ سات زبانوں میں شاعری فرماتے تھے،آپ آستانہ گولڑہ شریف میں حضرت
سید غلام معین الدین گیلانی گولڑوی ؒ کے گھر پیدا ہوئے ۔سادات گولڑہ شریف کے چشم و چراغ ہونے اور ذاتی گوناں گوں علمی و ادبی
خوبیاں رکھنے کے باعث سید پیر نصیر الدین نصیربھی ملک پاکستان میں اہم مقام و مرتبہ کے حامل تھے۔پاکستانی اخبارات ،رسائل،ریڈیو
اور ٹیلی ویژن کے مختلف چینلوں کے توسط سے ان کا کلام بلاغت نظام ہر خاص و عام تک پہنچتا رہتا تھا۔ان کا حلقہ ارادت نہ صرف
پاکستان میں پھیلا ہوا تھا  بل کہ بیرونی ممالک میں بھی ان کے مریدین کی تعداد کچھ کم نہ تھی۔وہ اپنی زندگی میں ہی ایک نابغۂ روزگار
شخصیت اختیار کر چکے تھے۔عربی اور فارسی پر ان کی گرفت کا یہ عالم تھا کہ یونیورسٹیوں کے نامور پروفیسر اور دینی مدارس کے
جید علما ان سے راہنمائی حاصل کرتے تھے۔
سید نصیر الدین نصیر بہترین ادیب تھے ان کا شعرو ادب سے شغف اور زبان دانی کا کمال ادبا اور شعرا سے لے کر عوام الناس تک مسلمہ ہے
۔سید نصیر الدین نصیر کی تصانیف خالصتاً دینی ،مذہبی اصلاحی اور تحقیقی نوعیت کی حامل ہیں۔آپ نے شعرو سخن اور تحریر و تقریر سے
ہزاروں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا ۔:
’’ انکسار میرے سرشت اور عجز میری فطرت ہے لیکن وقت اور ماحول نے مجھے بے رحمانہ سلوک کا ہدف بنائے رکھا۔
میں غلط تاویلات کو صحیح نہیںکہہ سکتا بل کہ غلط کو برملا اور بے تکلف غلط ہی کہوں گا۔‘‘
.
Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Nazr e Nasreen Gillani نذر نصیر گیلانی | ظہور احمد اظہر”

Your email address will not be published. Required fields are marked *