Qanoondan Iqbal | Zafar Ali Raja قانون دان اقبال | ظفر علی راجا
₨960.00
Description
قانون دان اقبال
ظفر علی راجا
حال ہی میں اپنے موضوع پر پہلی لیکن ایک معرکہ آراءکتاب “قانون دان اقبال”شائع ہوئی ہے جس کے مصنف ظفر علی راجا،
قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مستندمحقق ، شاعر ، ادیب اور ڈیڑھ درجن سے زائد کُتب کے مصنف ہیں ۔ اپنی اس تازہ کتاب
میں “عرض مصنف “کے تحت وہ لکھتے ہیں کہ پروفیسر جگن ناتھ آزاد نے اپنی کتاب “اقبال اور اُس کا عہد “میں لکھا ہے کہ “اقبال
کی شخصیت ایک جلوہ ¿ صد رنگ، بلکہ جلوہ ¿ ہزاررنگ کا مرقع ہے ۔ لیکن کو تاہ بین نگاہوں نے صرف ایک ایک پہلو دیکھا ہے ۔
اور وہ بھی نامکمل طور پر ۔ اگر ایک پہلو پر بھی پورے خلوص اور جامعیت کے ساتھ نظر ڈالی جاتی تو ہندوستان کی تمدنی فضا آج
سے بہت مختلف ہوتی “۔ اور پھر اسی کتاب کے “پیش لفظ”میں فرزند اقبال ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، لکھتے ہیں “علامہ اقبا ل نے 1908میں
لند ن سے بیر سٹری کا امتحان پاس کیا۔ انہوں نے اسی سال اکتوبر کے مہینے میں چیف کورٹ (موجودہ لاہور ہائی کورٹ)میں بطور وکیل
اپنا نام رجسٹر کروایا اور سرکاری ملازمت کے ایک سے زائد پر کشش مواقع پر اس آزاد پیشے کو ترجیح دیتے ہوئے وکالت کو ذریعہ ¿
روزگار بنایا۔ بیرسٹر علامہ اقبال نے 26سال تک بطور وکیل کام کیا اور آغازِ وکالت میں 4سال تک اُس وقت کے سب سے معتبر قانونی
رسالے “انڈین کیسز”کے عملہ ادارت میں بطور واحد مسلمان مدیر شریک رہے۔ اقبال کے 26سالہ وکالتی کردار پرآج تک کوئی کتاب یا
ایسا تحقیقی کام نہیں ہو سکا تھا جو اقبال کی بطور ایک قانون دان مصروفیات، معمولات، اسُلوب ِوکالت، عدالتی کارکردگی، قانون فہمی ،
اسلامی آئین و قانون کے حوالے سے اُن کے فکر و فلسفہ اور ہندوستان میںمسلم معاشرتی اصولوں سے متضاد قوانین پر اقبال کی فکرکو
اُجاگر کرتا “۔
No. of Pages 560
Reviews (0)
Be the first to review “Qanoondan Iqbal | Zafar Ali Raja قانون دان اقبال | ظفر علی راجا” Cancel reply
Related products
Falsafay-e-Meraj-un-Nabi (SAW) | فلسفہ معراج النبی ﷺ
₨600.00
shamail e mustfa (SAW) | شمائل مصطفیٰ ﷺ
₨850.00
Sirat-ur-Rasul(SAW) Vol 4 | سیرۃ الرسول (جلد چہارم)
₨950.00






Reviews
There are no reviews yet.