Back to products
Lahore Dewangi لاہور  دیوانگی
Lahore Dewangi لاہور دیوانگی Original price was: ₨1,500.00.Current price is: ₨1,125.00.

Shaharzad Ke Naam | شہرزاد کے نام | انتظار حسین

500.00

Title: Shehrzaad Kay Naam
Author: Intizar Hussain
Subject: Afsanay; Short Stories
ISBN: 9693513320
Year: 2002
Language: Urdu
Number of Pages: 192

Description

شہرزاد کے نام | انتظار حسین

انتظار حسین کا شمار اُردو کے رجحان ساز افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے علامتی واساطیری افسانے کے سفر میں تہذیبی شعور سے روشنی حاصل کر کے اس صنف کو نئے امکانات سے روشناس کیا۔

انتظار حسین اردو افسانے کا ایک معتبر نام ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اسلوب، بدلتے لہجوں اور کرافٹنگ کے باعث آج بھی پیش منظر کے افسانہ نگاروں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ ان کی اہمیت یوں بھی ہے کہ انہوں نے داستانوی فضا، اس کی کردار نگاری اور اسلوب کا اپنے عصری تقاضوں کے تحت برتاہے۔ان کی تحریروں کی فضا ماضی کے داستانوں کی بازگشت ہے۔ انتظار حسین نے اساطیری رجحان کو بھی اپنی تحریروں کا حصہ بنایا۔ان کے یہاں نوسٹیلجیا، کلاسیک سے محبت،ماضی پرستی، ماضی پر نوحہ خوانی اور روایت میں پناہ کی تلاش بہت نمایاں ہے۔

پرانی اقدار کے بکھرنے اور نئی اقدار کے سطحی اور جذباتی ہونے کا دکھ اور اظہار، بہت جگہ پر انداز اور لہجہ بہت شدید ہوجاتا ہے۔ وہ علامتی اور استعاراتی اسلوب کے نت نئے ڈھنگ سے استعمال کرنے والے افسانہ نگار ہیں لیکن اپنی تمام تر ماضی پر پرستی اور مستقبل سے فرار اور انکار کے باوجود ان کی تحریروں میں ایک عجیب طرح کا سوز اور حسن ہے۔

انتظار حسین کی تصانیف میں آخری آدمی، شہر افسوس،آگے سمندر ہے، بستی، چاند گہن، گلی کوچے،
کچھوے، خالی پنجرہ،خیمے سے دور، دن اور داستان، علامتوں کا زوال، بوند بوند،شہرزاد کے نام، زمیں اور فلک اور، چراغوں کا دھواں،دلی تھا جس کا نام،جستجو کیا ہے، قطرے میں دریاجنم کہانیاں، قصے کہانیاں، شکستہ ستون پر دھوپ،سعید کی پراسرار زندگی، کے نام سر فہرست ہیں۔

انتظار حسین پاکستان کے پہلے ادیب تھے جن کا نام مین بکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ انھیں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے پاکستان کے سب سے بڑ ے ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ سے نوازا تھا۔

Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Shaharzad Ke Naam | شہرزاد کے نام | انتظار حسین”

Your email address will not be published. Required fields are marked *