Tareekh Aqwam e Aalam
₨770.00
یہ کتاب اقوامِ عالم کی معاشی، معاشرتی، ذہنی، فکری، جغرافیائی، سماجی ثقافتی، عسکری، جہدِ مسلسل اور ارتقا کی کہانی سناتی ہے۔
اس کہانی کا آغاز ماقبل تاریخ ابتدائے آفرینش سے ہوتا ہے اور بیسویں صدی عیسوی کے نصف اوّل پر اختتام ہوتا ہے۔
کتاب کو ملّتِ افغاں کی شرافت و نجات کے نام معنون کیا گیا ہے
یہ کتاب اقوامِ عالم کی کہانی سناتی ہے۔ اس کہانی کا آغاز ماقبل تاریخ ابتدائے آفرینش سے ہوتا ہے اور پھر یہ کہانی حضرت انسان کی معاشی، معاشرتی، ذہنی، فکری، جغرافیائی، سماجی ثقافتی، عسکری، جہدِ مسلسل اور ارتقا کی پیش رفت بیان کرتی ہوئی، پتھر کے زمانے سے استعماری تسلط اور جوہری آتشی زمانے یعنی بیسویں صدی عیسوی کے نصف اوّل پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ مؤلف نے کتاب کے شروع ہی میں ان تمام حوالہ جاتی کتب اور اخبارات و رسائل کی، جن سے استفادہ کیا گیا ہے، فہرست فراہم کر دی ہے۔ اس کے بعد ازمنہ اور ادوار کی تقسیم (یعنی اس تالیف میں جس ترتیب سے تاریخی واقعات اور معلومات فراہم کی گئی ہیں) کا بیان ہے۔ ابواب بندی کے تحت چودہ ابواب کا اجمال، انتساب (اور وجۂ انتساب) اور پیش لفظ شاملِ کتاب ہے۔ پیش لفظ میں تالیفی ترجیحات اور ان کی وضاحت کی گئی ہے۔ کتاب کو ملّتِ افغاں کی شرافت و نجات کے نام معنون کیا گیا ہے۔ جس پر تاریخ 21؍ جون 1950ء درج ہے جبکہ پیش لفظ رقم کرنے کی تاریخ (پیش لفظ کے آخر میں) 17؍ مارچ 1946ء درج ہے۔ جس کا مطلب ہے اس کتاب کا پہلا ایڈیشن اوّل الذکر سنہ میں نکلا جو تاج کمپنی نے شائع کیا تھا۔ مؤلف سے حقوقِ اشاعت حاصل کرنے کے بعد مجلس ترقی ادب اس کتاب کے تین ایڈیشن علی الترتیب 1958ء، 1962ء اور 2012ء میں شائع کر چکی ہے۔ یہ کتاب کا چوتھا ایڈیشن ہے۔
Related products
Foreign Affairs July August 2021 Issue
History of USA MCQs By Umair Khan JWT
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.