Tareekh e Iran
₨550.00
Author: Mirza Maqbool Baig Badakhshani
اس کتاب ’’تاریخ ایران‘‘ میں ایران کی تاریخ کے حوالے سے قریبا تمام پہلووں سے بحث کی گئی ہے۔
یہ کتاب اردو دان طبقہ کے لیے ایک قیمتی دستاویز ہے جو اپنے اندر بیش بہا معلومات کا خزینہ لیے ہوئے ہے۔
کتاب کے مولف پروفیسر مقبول بیگ بدخشانی ایرانی تاریخ کے ساتھ ساتھ فارسی زبان کے ادیب بھی ہیں۔
Out of stock
مرزا مقبول بیگ بدخشانی ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے اوائل عمر میں فارسی زبان و ادب کی شمع سے لو لگائی اور پھر ماہ و سال کا کوئی انقلاب انھیں صراطِ مستقیم سے منحرف نہ کر سکا۔ فارسی کے پروفیسر کی حیثیت سے اُنھوں نے جو خدمات سرانجام دیں وہ اپنی جگہ لیکن فارسی زبان و ادب کے مطالعے کے سلسلے میں ’’تاریخِ ایران‘‘ کی تالیف کا کام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ایران کے متعلق تاریخی مواد انگریزی اور بعض دوسری یورپی زبانوں میں بڑی کثرت سے موجود ہے۔ اُردو زبان و ادب کو جو تعلق فارسی سے ہے، اور ایرانی تاریخ کے پس منظر سے ہے، اس کا لحاظ کیا جائے تو یورپ کی نسبت ہمارے لیے ان معلومات سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے جو اہلِ ایران کی ہزار سالہ تاریخ کا تار و پود بناتی ہیں۔ بدخشانی صاحب نے ایران کی مفصل تاریخ دو جلدوں میں لکھ کر ایک مفید علمی و ادبی خدمت انجام دی ہے۔
’’تاریخ ایران‘‘ اردو دان طبقہ کے لیے ایک قیمتی دستاویز ہے جو اپنے اندر بیش بہا معلومات کا خزینہ لیے ہوئے ہے۔ اس میں ایران کی تاریخ کے حوالے سے قریبا تمام پہلووں سے بحث کی گئی ہے۔ مثلاً ایران کے حدود اربعہ، تہذیب و ثقافت، انداز سیاست، فنون لطیفہ، زبان کا ارتقاء اور مذہب کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ کتاب کو آٹھ مختلف ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جن میں درج ذیل امور پر بحث کی گئی ہے۔ ایران کے طبعی حالات، ہمسایہ اقوام، ایران کا دور قبل از تاریخ، قدیم ایران کے آریا اور آلِ ماد، ہخامنشی دور، سیلوکی دور، اشکانی دور اور ساسانی دور وغیرہ۔ مذکورہ تالیف دو ضخیم جلدوں میں ہے۔ اس کے مولف پروفیسر مقبول بیگ بدخشانی ہیں جو ایرانی تاریخ کے ساتھ ساتھ فارسی زبان کے ادیب بھی ہیں۔ موصوف متعدد کتب کے مصنف اور فارسی کے پروفیسر ہیں۔
Related products
Foreign Affairs July August 2019 Issue
Foreign Affairs July August 2020 Issue
History of USA MCQs By Umair Khan JWT
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.