Tareekh e Makkah Mukarramah
₨1,350.00
مکہ مکرمہ کو روزہ اول سے دینی و مذہبی اعتبار سے مرکزیت حاصل رہی ہے اس لحاظ سے یہ تمام دنیا کے انسانوں کے لیے بالعموم اور اہل اسلام کے لیے بالخصوص تاریخی کشش رکھتا ہے ۔اس لیے اس شہر مقدس کی تاریخ حیطہ تحریر میں لانا ازحد ضروری تھا ۔کیونکہ اس میں مسلمانوں کی قلبی تسکین کا سامان تھا۔عربی زبان میں تاریخ مکہ مکرمہ اور دعوت اللہ کے تعمیری مراحل کا بیان کتب تاریخ میں تو ہے ہی البتہ اردو دان طبقہ کے لیے مکہ مکرمہ کی قدیم و جدید تاریخ لکھنا وقت کی اہم ضرورت تھی۔اس عمدہ تاریخی موضوع کو مکتبہ دارالسلام نے بروقت تاڑ کر تاریخ مکہ مکرمہ کے نام سے کتاب مرتب کی جو ظاہری اور باطنی حسن سے آراستہ ہے ۔اس میں مکہ مکرمہ کی فضیلت و اہمیت ،مکہ کی ابتدائی آبادکاری بیت اللہ کی تعمیر ،تعمیر کعبہ کے مختلف ادوار میں تعمیری مراحل سمیت چاہ زم زم کی کھدائی ،آب زم زم کی روح زمین کے پانیوں سے فوقیت ،حج کے احکام ،حدود حرم کا بیان اور مکہ مکرمہ کے فلاحی اداروں کا بیان عمدہ اسلوب نگارش سے مرتب کیا گیا ہے ۔کتاب میں انتہائی مفید اور معلومات افزاء ہے جس کا مطالعہ قارئین کو ماضی و حال سے روشناس کراتا ہے اور قلوب و اذہان میں مکہ مکرمہ اور کعبۃ اللہ کے بارے میں جو خیالات و احساسات ہیں ان کی خوب روحانی سیرابی کرتا ہے ۔
Related products
Foreign Affairs January to October 2017 Issues
Foreign Affairs July August 2019 Issue
Foreign Affairs July August 2021 Issue
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.