“shamail e mustfa (SAW) | شمائل مصطفیٰ ﷺ” has been added to your cart. View cart
Tazkara Auliya By Farid ul din Attar
₨1,800.00 Original price was: ₨1,800.00.₨1,300.00Current price is: ₨1,300.00.
warood masood ورود مسعود – مسعود حسین خان
₨900.00
Categories: Biography Books in Urdu & English, LITERATURE - ادب
Tags: Biography, BOOKS, Culture, Literature, urdu
Description
وُرودِ مسعود‘ پیرِ ہفتاد سالہ کے پختہ کار ذہن و دماغ کی ’سیرس‘ گفتگو ہی کا نام نہیں ہے بلکہ اس میں ’بازیچۂ اطفال‘ کے
معصوم جلوؤں کی جھلک، مستِ بہار اور نوبہارِ ناز کا تذکرہ، بتانِ فرنگ اور نازنینانِ پیرس کے جلوے اور ’عشقِ برقع نشیں‘
بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یورپ اور ہندوستان کے موقراداروں کی ادبی و تہذیبی تصویریں، جامعہ ملّیہ اسلامیہ اور علی گڑھ
یونیورسٹی کے سیاسی داؤپیچ بھی اس کے مشمولات میں اہم ہیں۔ اشخاص اور اداروں کو سمجھنے اور ان کے ساتھ نباہنے میں
’جلوۂ گل‘ سے ’موجِ خوں‘ تک ان کے تجربات اور احساسات کی بازگشت خودنوشت کے اوراق کی زینت ہے۔ مسعود صاحب کا
کمال یہ ہے کہ انہوں نے بڑی دیانتداری اور عالی ہمّتی سے اپنے سفرِحیات کی داستان میں وہ واقعات اور احساسات بھی قلم بند کر
دیے جن کے لکھنے سے نقضِ امن کا خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے قاری کو رازِدرونِ میخانہ میں شریک کرنا
چاہتے ہیں لیکن اس شرط کے ساتھ
بے چشم دل نہ کر ہوسِ سیرِ لالہ زار
یعنی یہ ہر ورق ورقِ انتخاب ہے
Reviews (0)
Be the first to review “warood masood ورود مسعود – مسعود حسین خان” Cancel reply
Related products
shamail e mustfa (SAW) | شمائل مصطفیٰ ﷺ
₨850.00






Reviews
There are no reviews yet.