Zamistan Ki Barish | زمستاں کی بارش | خالد مسعود خان
₨950.00
Categories: Biography Books in Urdu & English, LITERATURE - ادب
Description
زمستاں کی بارش
خالد مسعود خان
زمِستاں کی بارش میں خوشبو تمھاری
✍ خالد مسعود خان
یہ کالم بھلا کسی کتاب کے لیے لکھے ہی کب تھے؟ یہ تو وہ تحریریں ہیں جو مَیں نے صرف اور صرف اپنے لیے لکھی تھیں۔
اب یہ محض اتفاق کے علاوہ بھلا اور کیا ہو سکتا ہے کہ آپ کو ان کالموں میں اپنا آپ نظر آ جائے یا کوئی اپنے جیسا دکھائی دے۔
اگر مجھے خود کلامی کی عادت ہوتی تو مَیں یہ سب باتیں خود سے کر لیتا، لیکن کیا کروں؟ مجھے یہ ساری باتیں خود سے کرنے
کے لیے انھیں لکھنا پڑا۔ اگر اپنا رانجھا راضی کرنے کی مجبوری نہ ہوتی تو نہ مَیں یہ سب کچھ لکھتا، نہ اخبار کی زینت بناتا اور نہ
ہی انھیں کتاب کی شکل دیتا، لیکن وہی اپنا رانجھا راضی کرنے والا معاملہ درمیان میں آن پڑا ہے۔ مَیں نے سب کچھ اپنی ذات کے لیے
لکھا کہ آخر خود پر میرا بھی تو کوئی حق ہے۔ بس خود پر اپنا بھی حق جانتے ہوئے لکھا اور اخبار میں محض اس یقین پر چھپنے کے
لیے بھجوا دیا کہ ان کالموں کو کم از کم ایک قاری تو بہرحال میسّر ہو گا اور وہ قاری مَیں خود تھا۔
بہت سے چاند چہرے یاد آتے ہیں
جو میرے مطلعِ خواہش پہ چمکے تھے
اور اِک اِک کر کے گہناتے گئے تھے
کہ یہ گردش کی وہ مولائی سنت ہے
کہ جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی
بس اِک دھندلا سا چہرہ ہے
کہ جس کی ٹمٹماتی ضو
ابھی تک دوستی کی
تیرہ روزی میں، بہت پر عزم ہو کر آتی جاتی ہے
مگر کب تک؟
کہ یہ چہرہ تو پھر بھی چاند جیسا ہے
اگر سورج بھی ہوتا تو بالآخر ڈوب ہی جاتا
اور اب ان ڈوب جانے والی چیزوں سے
کوئی رغبت نہیں دل کو
Zamistan Ki Barish
Khalid Masood Khan
Pages: 415
Year: 2021
Reviews (0)
Be the first to review “Zamistan Ki Barish | زمستاں کی بارش | خالد مسعود خان” Cancel reply
Related products
Falsafay-e-Meraj-un-Nabi (SAW) | فلسفہ معراج النبی ﷺ
₨600.00
TUHFA AL-SURUR FI TAFSIR AAYA NUR | تحفۃ السرور فی تفسیر آیۃ نور
₨350.00






Reviews
There are no reviews yet.