Allama Zahoor Ahmed Faizi
الصحابہ والطُلقاء (صحابہ اور طلقاء) – Sahaba aur Tulaqa by Qari Zahoor Ahmed Faizi
- کتاب کی نمایاں خصوصیات:
- علمی و تحقیقی مطالعہ: صحابیت کے درجات اور "طلقاء" کی شرعی حیثیت پر ایک مفصل اور مدلل تحقیقی دستاویز۔
- قرآن و سنت سے استدلال: سورۃ الانفال، سورۃ الفتح اور احادیثِ نبویہ کی روشنی میں صحابہ کرامؓ کے حقیقی مقام کی وضاحت۔
- صحابہ و تابعین کے آثار: سیدنا ابن عباسؓ، سیدنا علیؓ اور دیگر اکابر صحابہ و تابعین کے مستند اقوال سے طلقاء اور صحابہ کے درمیان فرق کی نشاندہی۔
- مغلطات کا ازالہ: "نفسِ صحابیت میں سب برابر ہیں" جیسے عام مگر علمی طور پر کمزور جملوں کا محققانہ محاسبہ۔
- تاریخی حقائق کی درستی: مکار بادشاہوں اور علمائے سو کی جانب سے مسخ شدہ تاریخ کے پردے چاک کر کے حقائق کو اصل شکل میں پیش کرنے کی کوشش۔
- سابقون اولون کی فضیلت: ہجرت، نصرت اور معیتِ مصطفیٰ ﷺ میں سبقت لے جانے والے نفوسِ قدسیہ کے خصوصی اعزازات کا بیان۔
- سادہ اور سلیس زبان: مشکل اور پیچیدہ علمی مباحث کو عام فہم اور سادہ اردو زبان میں پیش کیا گیا ہے تاکہ ہر قاری مستفید ہو سکے۔
- حوالہ جات سے مزین: ہر دعوے اور تاریخی واقعے کے لیے مستند کتب کے حوالے اور عربی عبارات (اعراب کے ساتھ) شامل کی گئی ہیں۔
Manaqib uz Zahra حضرت فاطمہ کے فضائل | علامہ قاری ظہور احمد فیضی
"Manaqib-uz-Zahra" علامہ قاری ظہور احمد فیضی کی ایک تحقیقی شاہکار تصنیف ہے جو جلیل القدر محدث امام محمد عبد الرؤف مناوی کی عربی کتاب "اتحاف السائل بما لفاطمۃ من المناقب والفضائل" کی اردو شرح ہے۔ یہ کتاب سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل، ان کی رسول اللہ ﷺ سے مشابہت اور ان کی اولاد کی عظمت پر مستند ترین دلائل فراہم کرتی ہے۔
کتاب کے چند اہم نکات:
سیدہ کا اہل کساء میں شامل ہونا: پنجتن پاک کی عظمت کا بیان۔
سیدہ کی نسل کا بقا: قیامت تک نسلِ فاطمی کا جاری رہنا۔
سیدہ کی اولاد میں ولایت و امامت: باطنی خلافت اور قطبیتِ عظمیٰ کا تذکرہ۔
صبر و رضا کا پیکر: کائنات کی تمام خواتین سے زیادہ صابرہ ہونا۔
سیدہ خدیجہ علیہا السلام کےمختصر فضائل
Sharah Asnal Matalib fe Manaqib e Ali bin Abi Talib
Sharah Asnal Matalib fe Manaqib e Ali bin Abi Talib
شرح اسنی المطالب فی مناقب علی بن ابی طالب (علیہ السلام) مصنف: علامہ قاری ظہور احمد فیضی
تعارف و تحقیقی جائزہ: یہ کتاب امام ابن الجزریؒ کی مایہ ناز تصنیف کی ایسی شرح ہے جو دورِ حاضر کے فتنوں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے۔ علامہ قاری ظہور احمد فیضی نے اس میں نہ صرف مولا علی علیہ السلام کے فضائل بیان کیے ہیں بلکہ علمی خیانتوں کا پردہ بھی چاک کیا ہے۔
کتاب کی خاص باتیں:
-
ردِ ناصبیت: پیر غلام رسول قاسمی کی کتاب 'ضربِ حیدری' میں مولا علیؑ کے فضائل پر کی گئی نقب زنی اور علمی خیانتوں کا دندان شکن جواب۔
-
تحفظِ حدیثِ غدیر: حدیثِ "من کنت مولاہ" کی اہمیت گھٹانے والی باطل تاویلات کا مدلل رد۔
-
شہرِ علم کا دفاع: حدیثِ "انا مدینۃ العلم" میں کیے گئے مردود اضافوں کا تحقیقی تعاقب۔
-
علمی دیانت: ناصبی مکر و فریب کا خاتمہ اور اہل بیتِ اطہارؑ کے حقیقی مقام کا تحفظ۔
ابھی آرڈر کریں اور ناصبیت کے مکر و فریب سے خود کو اور اپنی نسلوں کو بچائیں۔
Key Highlights of the Book:
-
Refuting Peer Ghulam Rasool Qasmi: A decisive and point-by-point scholarly rebuttal of the academic deceptions and dishonesty found in Ghulam Rasool Qasmi’s book "Zarb-e-Haidari".
-
Defending the Virtues of Imam Ali (A.S): Exposing the failed attempts to undermine the matchless status and merits of the Commander of the Faithful, Imam Ali (A.S).
-
Correction of Fabricated Narrations: Rigorous research on Hadith-e-Ghadir and Hadith-e-Madina-tul-Ilm, clearing the "Nasibi" distortions and rejected additions.
-
Scholarly Authority: Authored by Allama Qari Zahoor Ahmad Faizi, ensuring an authentic Ahl-al-Sunnah perspective against modern-day deviations.
-
Order Direct: Visit Kitabrekhta.com or Call/WhatsApp: 0321-1788887.
LIBRARY STOCK
Bachon Ka Adab
Anbiya ki Sabaq Amoz Kahaniyan Deluxe Edition انبیا عليه السلام کی سبق آموز کہانیاں | ڈیلکس آیڈیشن
1973 آئین پاکستان | Aayen E Pakistan 1973
FIRQA PARASTI KA KHATIMA KIYUN KAR MUMKIN HAY? | فرقہ پرستی کا خاتمہ کیونکر ممکن ہے؟
Sahih Muslim 5 Volumes Set
صحیح مسلم امام کی مرتب کردہ شہرہ آفاق مجموعہء احادیث ہے جو کہ صحاح ستہ کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے۔ امام بخاری کی صحیح بخاری کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے مستند کتاب ہے۔امام مسلم کا پورا نام ابوالحسین مسلم بن الحجاج بن مسلم القشیری ہے ۔ 202ھ میں ایران کے شہر نیشاپور میں پیدا ہوئے اور 261ھ میں نیشاپور میں ہی وفات پائی۔ انہوں نے مستند احادیث جمع کرنے کے لئے عرب علاقوں بشمول عراق، شام اور مصر کا سفر کیا۔ انہوں نے تقریباًتین لاکھ احادیث اکٹھی کیں لیکن ان میں سے صرف7563 احادیث صحیح مسلم میں شامل کیں کیونکہ انہوں نے حدیث کے مستند ہونےکی بہت سخت شرائط رکھی ہوئی تھیں تا کہ کتاب میں صرف اور صرف مستند ترین احادیث جمع ہو سکیں۔ صحیح مسلم کی اہمیت کے پیش نظر صحیح بخاری کی طرح اس کی بہت زیادہ شروحات لکھی گئیں۔ عربی زبان میں لکھی گئی شروحات ِ صحیح مسلم میں امام نوویکی شرح نووی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔پاک وہند میں بھی کئی اہل علم نے عربی واردو زبان میں اس کی شروحات وحواشی لکھے ۔عربی زبان میں نواب صدیق حسن خاںاور اردو میں علامہ وحید الزمان کا ترجمہ قابل ذکر ہے اورطویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول ہے لیکن اب اس کی زبان کافی پرانی ہوگئی ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے کتب ستہ کے ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ماشاء اللہ یہ سعادت اور شرف دار السلام کو حاصل ہوا کہ انہوں نے مذکوروہ ضرورتوں کااحساس کرتے ہوئے ایک صدی کے بعد نئےسرے سےکتب ستہ کے تراجم وفوائد اردوزبان کے جدید اور معیاری اسلوب میں کراکر ان کو طباعت کے اعلی معیارپر شائع کرنے کا پروگرام بنایا ۔ تاکہ قارئین کے لیے ان کا مطالعہ اور ان سے استفادہ آسان ہوجائے اور یوں ان کا حلقۂ قارئین بھی زیادہ سے زیادہ وسیع ہوسکے کیونکہ ان تمام کاوشوں کا مقصد احادیث ِرسول کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے ۔تحقیق وتخریج ،ترجمہ وفوائد سے مزین دار السلام کی چار کتابیں ( صحیح بخاری ،سنن ابو داؤد ،سنن ابن ماجہ،سنن نسائی) منظر عام آچکی ہیں ۔اور عنقریب صحیح بخاری کی مفصل اردو شرح بھی منظر عام پر آجائے گی ۔اور اسی طرح صحیح مسلم ترجمہ و مختصر فوائد کے ساتھ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے صحیح مسلم کے ترجمہ کی تکمیل اور اس کی مفصل شرح کا کام ابھی جاری ہے ۔صحیح مسلم کا یہ ترجمہ ومختصر فوائد پروفیسر محمد یحییٰ جلالپوری ﷾ نےتحریرکیے ہیں۔اللہ تعالیٰ کتاب کی تیاری و طباعت میں شامل تمام احباب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔
Rasol Akram PBUH Aur Hum
- Writer:Dr. Israr Ahmed
- Category:Islam
- Pages:516




