ANWAR UL IRFAN FI ASMA IL QURAN انوارالعرفان فی اسماء القرآن
₨2,500.00 Original price was: ₨2,500.00.₨2,000.00Current price is: ₨2,000.00.
TITLE: ANWAR UL IRFAN FI ASMA IL QURAN
AUTHOR: ALLAMA ZAHOOR AHMAD FAIZI
SUBJECT: QURAN , EXPLANATION OF THE NAME OF ” HOLY QURAN ”
Year of Publication: 2021
PAGES: 1060
Out of stock
أنوار العرفان في أسماء القرآن ( کا اجمالی تعارف )
لفظ قرآن کی تحقیق ، جمع قرآن ،محفوظیت قرآن کا راز ، حافظ قرآن ، اس کے والدین ،معلم قرآن اور تعلیم قرآن میں
معاونین کے فضائل اور ان کا اجر وثواب ۔
جامعیت قرآن ،علوم قرآن کی تعداد ، قرآن کے ہر حرف کا ایک ظاہر اور ایک باطن اور ہر ظاہر و باطن کا ایک مطلب ۔
جامعیت قرآن کے لیے حدیث شریف کی ناگزیریت اور صاحب قرآن سیم کی وسعت علمی کی شان بے پایاں ۔
قرآن کریم کے خاتم الکتب اور نبی کریم مریم کے خاتم الانبیاء ہونے کے حوالے سے جامعیت قرآن ۔
حضوراکرم ﷺ کے خلق اور آپ کی سیرت طیبہ کی ہمہ گیریت کی روشنی میں جامعیت قرآن ۔
الکوثر “ سے قرآن کریم کا مراد ہونا اور صاحب قرآن مریم کا ازل سے امین قرآن ہوتا ۔
اسم قرآن ’’الروح ‘‘اور ’’النور‘‘ کی روشنی میں صاحب قرآن ﷺ کے ازل سے امین قرآن ہونے کا تذکرہ۔
الفاظ قرآن کے ساتھ ساتھ روح قرآن اور نور قرآن کے حصول کا طریقہ۔
تفسیر اور تاویل کا فرق تفسیر قرآن کے لیے ضروری علوم ،فقط ترجمہ کے بھیا تک نتائج ، ارباب فہم حضرات کی شان ،
الفاظ قرآن کے باطن سے مسائل مستنبط کرنے کا طریقہ۔
ناظرہ قرآن مجید سیکھنے سکھانے کے فضائل ، ناظرہ سیکھنے والے بچوں کے والدین کے فضائل ، قرآن مجید کو بھلانے کا
گناہ،حفظ قرآن کی دعائیں ، ماہرین اساتذہ کے تجربات اور ترتیل و تجوید کے ساتھ حفظ کرانے کا طریقہ۔
بکثرت تلاوت قرآن کے اسباب ، تلاوت قرآن کی کثرت اور سرعت تلاوت پر حیرت انگیز واقعات ۔
ترتیل و تجوید کی فرضیت ، خوش آزی کی فضیلت اوراسکے طبعی اورطبی فوائد غیر معمولی تا ثیر اور تدبر فی القرآن کا بیان ۔
قرآن کریم کا امام الکل ہونا ، واعظین ،مرشد بین اور عام لوگوں پر کس حد تک قرآن کا علم حاصل کرنا فرض ہے؟
قرآن کریم کا شفا ہونا ، دم کرنے ،کرانے اور تعویذ لٹکانے وغیرہ امور پر انتہائی مدلل بحث ۔
قرآن کریم کو چھونے اور پڑھنے کے آداب ،اساتذہ طلباء اور عام تلاوت کرنے والوں کے آداب ، حفظ قرآن میں
رکاوٹیں اور ان کا ازالہ ختم قرآن میں شمولیت اور ختم قرآن کے وقت دعا کی مقبولیت وغیرہ۔
| Authors |
Qari Zahoor Ahmed Faizi |
|---|
Related products
Batni Khilafat باطنی خلافتp0
Sharah Khasaes e Ali |شرح خصائص علی علامہ ظہور احمد فیضی
شرح خصائصِ علی (علیہ السلام) دورِ حاضر کے ممتاز مفسر و محقق علامہ ظہور احمد فیضی (حفظہ اللہ) کی ایک شاہکار علمی و تحقیقی کاوش ہے، جو جلیل القدر محدث امام نسائی کی مایہ ناز تصنیف کا جامع اردو ترجمہ اور شرح ہے۔
تقریباً 1200 صفحات پر مشتمل اس ضخیم ایڈیشن میں امیر المؤمنین سیدنا علی المرتضیٰ کے فضائل و مناقب، ان کے مخصوص خصائص اور پنجتن پاک کے بلند مرتبہ کو مستند احادیث کی روشنی میں جمع کیا گیا ہے۔ کتاب میں ہر حدیث کا مکمل عربی متن مع سند، تفصیلی تخریج، اصولِ حدیث کے مطابق احکام، اور 500 سے زائد معتبر مآخذ و مراجع کی فہرست شامل ہے۔ یہ کتاب سیدنا مولا علی کی ذات پر کیے جانے والے تمام قدیم و جدید ناصبی اعتراضات کا انتہائی علمی، سنجیدہ اور مہذب انداز میں احاطہ کرتی ہے۔ تاریخِ اسلام، سیرتِ اہلِ بیت اور علمِ حدیث سے محبت رکھنے والوں کے لیے اپنے کتب خانے کی زینت بنانے کا ایک بہترین اور لازمی انتخاب!






Reviews
There are no reviews yet.