STAY HOME . STAY SAFE. SHOP WITH US

LIBRARY STOCK

TAFSEET BAGHVI-تفسیر بغوی

Original price was: ₨9,500.00.Current price is: ₨7,500.00.

معالم التنزیل ہندوستانی علما اپنے عرف میں تفسیر بغوی  حسین بن مسعود بغوی (وفات 433ھ/436ھ-516ھ/1122ء) کی تصنیف کردہ مشہور اور قدیم سنی تفسیر  ہے

علامہ بغوی مصر کے رہنے والے ہیں اور مسلکاً شافعی ہیں، ان کی کنیت ’’ابومحمد‘‘ اور نام حسین بن مسعود ہے، علمِ لغت، علمِ قرأت کے علاوہ فقہ میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں، انھوں نے اپنی تفسیر میں عہدِ رسالت سے لے کر پانچویں صدی تک کے اکابرِ امت کے ارشادات سے استفادہ کیا ہے،

تفسیر کی خصوصیاتترميم

تفسیر بغوی اپنی نمایاں خصوصیات کے حوالے سے کافی مشہور و معروف رہی ہے۔ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے اِس تفسیر سے متعلق لکھا ہے کہ: امام بغوی کی یہ تفسیر جو ’’معالم التنزیل‘‘ یا ’’تفسیر بغوی‘‘ کے نام سے مشہور ہے، علمی حلقوں میں محتاجِ تعارف نہیں ہے۔ امام بغوی پانچویں صدی ہجری کے اواخر اور چھٹی صدی ہجری کے اوائل کے بزرگ ہیں اور اُنہوں نے یہ تفسیر اِس غرض سے لکھی ہے کہ قرآن کریم کی تفسیر میں روایت و درایت کو جمع کرتے ہوئے ایک ایسی اوسط ضخامت کی کتاب سامنے آئے جو نہ بہت مختصر ہو، نہ بہت طویل، تفسیر سے متعلق ضروری مواد بھی آجائے اور اُن کی تفسیر کو علما و محققین کی نظر میں مندرجہ ذیل اِمتیازات بھی حاصل ہوئے کہ:
  • یہ متوسط ضخامت کی تفسیر ہے جو قرآن کریم کی فہم میں بہت مدد دیتی ہے اور جس میں قرآن کریم کے مضامین تفسیری مباحث کی تفصیلات میں گم نہیں ہو پاتے۔
  • امام بغوی چونکہ ایک جلیل القدر محدث بھی ہیں، اِس لیے اِس کتاب میں عموماً مستند روایات لانے کا اہتمام موجود ہے، ضعیف اور منکر روایات اِس تفسیر میں کم ہیں۔
  • وہ اسرائیلی روایات جن سے اکثر تفسیریں بھری ہوئی ہیں، اِس کتاب میں زیادہ نہیں ہیں۔
  • امام بغوی نے زیادہ تر زور قرآن کریم کے مضامین کی تفہیم پر دِیا ہے اور نحوی اور کلامی مباحث کی تفصیلات سے گریز کیا ہے۔[1][2]

’’تفسیرِ بغوی‘‘ میں تفسیر الثعلبی کا اختصار کیا گیا ہے۔ احادیث،آثارِ صحابہ وتابعین سے یہ تفسیر بھری پڑی ہے، شانِ نزول بھی روایات کے حوالوں سے بیان فرماتے ہیں، اس تفسیر میں تفسیرِ خازن اور تفسیرِ ابن کثیر کے حوالے بھی خوب ملتے ہیں؛ البتہ روایات کے ضمن میں اسرائیلیات بھی درآئی ہیں، علامہ بغویؒ تحقیقِ لغات میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں، اس تفسیر میں اس کے مظاہر ملتے ہیں، اسی طرح فقہی مسالک اور مسائل کو بھی بیان کیاہے؛ چونکہ مختلف قرأ توں کی وجہ سے تفسیر کے معانی ومفاہیم میں وسعت پیدا ہوتی ہے؛ اس لیے موصوف نے قرأ ت کی تفصیلات بھی خوب بیان فرمائی ہیں

Ahwal E Saltanat Masomeen (AS)

400.00
Author(s): Ray Zafar Hussain Bhatti Pages: 224 Cover Type: Soft

SUSRAL

400.00
Writer: Shoukat Thanvi Category: Novel Pages: 126, Hardcover

Sapiens – A Brief History Of Humankind

1,295.00
Sapiens A Brief History of Humankind by Yuval Noah Harari   Destined to become a modern classic in the vein

(منتخب تنقیدی مضامین اور مقالات کا مجموعہ))جمع المتفرقات

Original price was: ₨1,200.00.Current price is: ₨900.00.
Author : Molana Abu Jalal Nadvi Tadveen : Muazzam Javed Bukhari pages: 320  

Sharah Khasaes e Ali |شرح خصائص علی علامہ ظہور احمد فیضی

Original price was: ₨5,000.00.Current price is: ₨3,500.00.

شرح خصائصِ علی (علیہ السلام) دورِ حاضر کے ممتاز مفسر و محقق علامہ ظہور احمد فیضی (حفظہ اللہ) کی ایک شاہکار علمی و تحقیقی کاوش ہے، جو جلیل القدر محدث امام نسائی کی مایہ ناز تصنیف کا جامع اردو ترجمہ اور شرح ہے۔

تقریباً 1200 صفحات پر مشتمل اس ضخیم ایڈیشن میں امیر المؤمنین سیدنا علی المرتضیٰ کے فضائل و مناقب، ان کے مخصوص خصائص اور پنجتن پاک کے بلند مرتبہ کو مستند احادیث کی روشنی میں جمع کیا گیا ہے۔ کتاب میں ہر حدیث کا مکمل عربی متن مع سند، تفصیلی تخریج، اصولِ حدیث کے مطابق احکام، اور 500 سے زائد معتبر مآخذ و مراجع کی فہرست شامل ہے۔ یہ کتاب سیدنا مولا علی کی ذات پر کیے جانے والے تمام قدیم و جدید ناصبی اعتراضات کا انتہائی علمی، سنجیدہ اور مہذب انداز میں احاطہ کرتی ہے۔ تاریخِ اسلام، سیرتِ اہلِ بیت اور علمِ حدیث سے محبت رکھنے والوں کے لیے اپنے کتب خانے کی زینت بنانے کا ایک بہترین اور لازمی انتخاب!

Hadaya Tul Qari Sharah Sahih Al Bukhari 10 Volumes Set

45,000.00

بسم اللہ الرحمن الرحیم قرآن و حدیث کا دوسرا نام اسلام ہے۔ یہ ایک چیز کے دو نام ہیں قرآن کو حدیث سے جدا کیا جاسکتا ہے نہ حدیث کو قرآن سے۔ رسول اکرمe کے اقوال، افعال اور جو کام آپ کے سامنے ہوئے اور آپ نے ان کی تصدیق کی یا ان پر خاموشی اختیار کی ان کو محدثین کرام نے مستقل کتابوں کی صورت میں جمع کردیا۔ ان مجموعات میں سے حدیث و سنت کا معتبر ترین مجموعہ امام بخاری کی ’’الصحیح‘‘ ہے جسے عام زبان میں صحیح بخاری کہا جاتاہے۔ صحیح بخاری عربی زبان میں ہے۔ اس میں رسول اکرم کے اقوال و افعال کو صحیح سند کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔ دعوت اسلام پھیلنے کے ساتھ ساتھ آپ کے فرامین کے دوسری زبانوں میں تراجم کی شدید ضرورت محسوس ہوئی۔ مسلمانوں کا بُرا طبقہ اردو دان تھا۔ نواب صدیق حسن خانa نے اس کس شدید ضرورت کے پیش نظر اس کا اردو میں ترجمہ کرایا پھر کئی ایک ترجمے ہوئے جن میں سے مولانا داؤد راز کا ترجمہ اور تشریح کافی معروف ہوا۔ اردو زبان کیونکہ ارتقائی عمل سے گزرتی رہتی ہے اس لیے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی الفاظ متروک ہوجاتے ہیں حدیث کے تراجم کے حوالے سے بھی یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ دارالسلام نے اس کام کا بیڑہ اٹھایا۔ خصوصی طور پر بخاری شریف کی مفصل شرح ’’ہدایۃ القاری‘‘ کے نام سے شائع کی۔ اس کتاب کی خصوصیات درج ذیل ہیں۔ 1  اس شرح کو مکمل کرنے کے لیے مولانا مفتی عبد الستار حمادd نے سولہ سال شب و روز محنت کی۔ 2  پھر پانچ مختلف ریسرچرز نے اس کو رحف بہ حرف باری باری پڑھا۔ 3  پرانے الفاظ متروک کر دیے گئے ہیں۔ 4  آسان اور سلیس اردو میں بات سمجھانے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔ 5  فوائد میں احادیث کی تخریج کے ساتھ ساتھ صحت و ضعف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 6  بامقصد تفصیل کا اہتمام کیا گیا ہے، بے جا طوالت سے گریز کیا گیا ہے۔ 7  ابواب اور ترجمۃ الباب کی تشریح کے لیے ’’وضاحت‘‘ کے نام سے مستقل عنوان قائم کیا گیا ہے۔ 8  بظاہر متعارض احادیث کی تطبیق کا التزام کیا گیا ہے۔ 9  مسلکی تعصب سے ہٹ کر خالص کتاب و سنت کی سلف کے منہج کے مطابق ترجمانی کی کوشش کی گئی ہے۔ 0  گاہے گاہے جدید مسائل کا حل بھی پیش کردیا گیا ہے۔ !  احادیث رسول کو شکوک قرار دینے کی مذموم کوششوں کا رد بھی آپ کو فوائد و مسائل میں جگہ جگہ دیکھنے کو ملے گا۔ @  ترجمہ عام فہم اور زبان نہایت سادہ ہے۔ امید ہے قارئین کے لیے یہ کتاب نور ہدایت ثابت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مؤلف، شارح، ناشر اور دیگر معاونین سب کی مساعی جمیلہ کو قبول کر اس کتاب کو امت کی ہدایت کا ذریعہ بنائے۔

Zulaikha

1,200.00
Writer: Guzel Yakhina Tarjuma: Abul Farah Humaiyon/ Ameer Khan Hikmat

LAT LAW Admission Test Guide

Original price was: ₨1,800.00.Current price is: ₨1,500.00.
Law Admission Test Guide (LAT) Edition 2024 Subject + Objective Selection Procedure 2024 List of Law School/Colleges in Pakistan Information

choose and shop online

Ghazni Street Urdu Bazar Lahore, Pakistan 54000
Phone: 0321-1788887
info@kitabrekhta.com

All Type of  Books at Kitabrekhta!
choose and shop from a huge variety of books like novels, university books, school books, Islamic books, cooking recipes, and many more.

Join Our Newsletter Now

Be the First to Know. Sign up to newsletter today

Sidebar