حیات حضرت ابراہیم علیہ السلام | Hayat Hazrat Ibrahim (AS)
₨380.00
حیات حضرت ابراہیم علیہ السلام
مصنف: ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی
قیمت: 380 روپے
ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی بھارت کے ایک معروف مصنف اور محقق ہیں۔ ان کی پیدائش 27، مئی1964ء میں
صوبہ اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے موضع راجا پور، بلبل نواز میں ہوئی تھی۔ آپ کے والد کا نام محمد شفیع خاں تھا۔[1]
محمد رضی الاسلام ندوی کی ابتدائی تعلیم آبائی وطن ضلع بہرائچ، اتر پردیش میں ہوئی اور ثانوی تعلیم مرکزی درس گاہ رام پور
سے حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انھوں نے 1975ء میں بر صغیر کی عظیم دانش گاہ دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ کا رخ کیا
اور وہاں سے 1981ء میں عالمیت اور 1983ء میں فضیلت کی اسناد حاصل کیں۔ 1989ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے
اجمل خاں طبیہ کالج سے بی۔ یو۔ ایم۔ ایس اور 1993ء میں ایم۔ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔
رضی الاسلام ندوی ربع صدی سے لکھ رہے ہیں۔ قومی و بین الاقوامی سمیناروں اور مذاکروں میں شرکت کرتے ہیں اور بیرونِ
ہند کے رسائل و جرائد میں ان کے علمی و تحقیقی مضامین اور عربی مضامین کے معیاری ترجمے شائع ہوتے ہیں۔ موصوف کی
اب تک کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں تالیفات کے علاوہ ترتیبات اور تراجم بھی شامل ہیں۔
(1994ء تا 2011ء) رضی الاسلام ندوی بھارت کے ایک تحقیقی ادارے ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ سے ایک طویل مدت
تک وابستہ رہے۔ اور اس وقت جماعت اسلامی ہند کے شعبۂ تصنیفی اکیڈمی کے سکریٹری اور ہندوستان کے معروف
علمی و تحقیقی سہ ماہی مجلہ تحقیقات اسلامی کے مدیر معاون ہیں
Related products
Ahadees E Sahihain Sy Ghair Muqaldeen Ka Inhiraf / احادیث صحیحین سے غیر مقلدین کا انحراف
Foreign Affairs January February 2019 Issue
Foreign Affairs July August 2020 Issue
History of USA MCQs By Aamer Shahzad HSM
History of USA MCQs By Umair Khan JWT
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.