Rehnumaye Farsi رہنمائے فارسی
₨300.00
مولف محمد انور حبیب
**عظیم و شیریں زبان فارسی سیکھیے**
فارسی زبان ایک بڑی ہی شیریں اور عظیم زبان ہے جس کا نثری و شعری ادب اخلاقیات اور انسان دوستی (جس کا عملی مظاہرہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا) جیسے بے مثال درس سے مالا مال ہے. دنیا کے دوسری زبانوں کے ادب میں وہ بات نظر نہیں آتی. یوں تو اکثر کلاسیکی ایرانی شعرا نےاس ضمن میں حسب توفیق و ارادت کام کیا ہے تاہم صرف مولانا جلال الدین رومی, رحمتہ اللہ علیہ (جنہیں ہمارے شہرہ آفاق ملی شاعر علامہ اقبال مرحوم نے اپنا مرشد کہا ہے) شیخ سعدی, رحمتہ اللہ علیہ اور مولانا جامی, رحمتہ اللہ علیہ ہی کی عظیم تصنیفات کو دیکھیں تو وہ ہمارے مذکورہ قول کی تصدیق کرتی ہیں. پھر یہ زبان بر صغیر پاک و ہند میں مغلیہ دور تک درباری زبان رہی اور شاہجہان کے دور میں اس زبان میں اردو کی صورت میں تبدیلی آئی. حیرانی کی بات یہ ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں بھی یہ اپنی شیرینی اور لطافت کی بنا پر درباری زبان رہی اور اس کی جو تاریخ لکھی گئی وہ بھی فارسی زبان ہی میں ہے. مختصر یہ کہ ایسی عظیم اسلامی زبان کا پڑھنا اور بولنا سیکھنا ایک مفید اور دلچسپ شوق و جزبہ ہے.






Reviews
There are no reviews yet.