“Zero Point Part 3 | زیرو پوائنٹ” has been added to your cart. View cart
Description
وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے
ایسی بولی وہی بولے جسے اُردُو آئےاپنی اُردو کو بہتر سے بہتر بنائیے!
نئی اردو قواعد – عصمت جاوید
ضخامت 376 صفحات
ایسی بولی وہی بولے جسے اُردُو آئےاپنی اُردو کو بہتر سے بہتر بنائیے!
نئی اردو قواعد – عصمت جاوید
ضخامت 376 صفحات
ایک عرصہ سے اُردو میں ایک ایسی توضیحی قواعد لکھے جانے کی ضرورت تھی جس میں اُردوزبان کی توضیح لسانیات کی روشنی میں کی گئی ہو۔ دیگرعلوم کی طرح قواعد کی ایجاد کا سہرا بھی یونان کے سر ہے۔ ابتدا میں قواعد ’علم زبان‘ (فلالوجی) کا ایک حصہ ہونے کی حیثیت سے فنِ خطابت، مطالعہ ادبیات اور فلسفہ و منطق کی ایک شاخ تھی لیکن لسانیات کی ترقی کے ساتھ ساتھ یہ اسی کا حصہ بنتی گئی اور آج وہ لسانیات کا ایک جزولاینفک ہے۔ یورپ میں ساختی قواعد اور تبادلی قواعد نے فن قواعدنویسی میں ایک انقلاب پیدا کردیا اور آج قواعد ’آرٹ‘ کے دائرے سے نکل کر ’سائنس‘ میں قدم رکھ چکی ہے۔ہمارے یہاں اُردو قواعد پر درسی کتابوں کی کمی نہیں لیکن ان میں اکثرعربی قواعد کے نمونے پر لکھی گئی ہیں اور ان میں اکثر ایسی قواعدی اصطلاحیں استعمال کی گئی ہیں جو عربی قواعد کے لئے موزوں ہیں۔ تاہم زیرنظرکتاب اس پہلو کو مدنظر رکھ کر لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے، صوت، صرف، نحو، مشتقات ومرکبات اور فہرست اصطلاحات۔ کتاب اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ اس میں آپ کو اردو میں پہلی بار نئے مباحث ملیں گے۔اس میں لسانی اصطلاحات کے اردو ترجمے کے سلسلے میں ترقی اردوبورڈ کی مجوزہ اصطلاحات کو پیش نظر رکھاگیاہے اور ان اصطلاحات کی اردو انگریزی اور انگریزی اردو فرہنگیں بھی مرتب کرکے کتاب کے آخر میں شامل کردی گئی ہیں۔ کتاب اُردو سے محبت کرنے والوں کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے۔
Nayi Urdu Qawaid
Ismat Javed
Pages 376
Reviews (0)
Be the first to review “نئی اردو قواعد | عصمت جاوید” Cancel reply
Related products
KAI CHAND THE SAR-E ASMAN کئی چاند تھے سرآسماں
₨1,800.00
Musadis e Maulana Altaf Hussain Hali مُسدسِ حالی
₨600.00
Yadgar e Zamana Hain Jo Log یادگار زمانہ ہیں جو لوگ | خاکے | انوار احمد
₨800.00
Zero Point Part 2 | زیرو پوائنٹ
₨800.00






Reviews
There are no reviews yet.