Musadis e Maulana Altaf Hussain Hali مُسدسِ حالی
₨600.00
Description
مُسدسِ حالی مع سوانح شخصیت آرائے اکابرین تشریح و تجزیہ
تحقیق، تدوین، تشریح: ڈاکٹر سیّد تقی عابدی
قوم کی حالت تباہ ہے۔ عزیز ذلیل ہو گئے ہیں، شریف خاک میں مل گئے ہیں۔ علم کا خاتمہ ہو چکا ہے، دین کا صرف نام باقی ہے۔
افلاس کی گھر گھر پکار ہے، پیٹ کی چاروں طرف دہائی ہے۔ اخلاق بالکل بگڑ گئے ہیں اور بگڑتے جاتے ہیں۔ تعصب کی گھنگور
گھٹا تمام قوم پر چھائی ہوئی ہے۔ رسم و رواج کی بیڑی ایک ایک کے پاؤں میں پڑی ہے۔ جہالت اور تقلید سب کی گردن پر سوار ہے۔
امراء جو قوم کو بہت کچھ فائدہ پہنچا سکتے ہیں، غافل اور بے پرواہ ہیں۔ علما جن کو قوم کی اصلاح میں بہت بڑا دخل ہے، زمانے کی
ضرورتوں اور مصلحتوں سے ناواقف ہیں۔ ایسے میں جس سے جو کچھ بن آئے تو بہتر ہے ورنہ ہم سب ایک ہی ناؤ میں سوار ہیں اور
ساری ناؤ کی سلامتی میں ہماری سلامتی ہے۔ ہر چند لوگ بہت کچھ لکھ چکے ہیں اور لکھ رہے ہیں مگر نظم جو کہ بالطبع سب کو مرغوب
ہے اور خاص کر عرب کا ترکہ اور مسلمانوں کا موروثی حصہ ہے، قوم کے بیدار کرنے کے لیے اب تک کسی نے نہیں لکھی۔ اگرچہ ظاہر
ہے کہ اور تدبیروں سے کیا ہوا جو اس تدبیر سے ہوگا، مگر ایسی تنگ حالتوں میں انسان کے دل پر ہمیشہ دو طرح کے خیال گزرتے رہے ہیں،
ایک یہ کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے، دوسرے یہ کہ ہم کو کچھ کرنا چاہیے۔ پہلے خیال کا یہ نتیجہ ہوا کہ کچھ نہ ہوا اور دوسرے خیال سے دنیا میں
بڑے بڑے عجائبات ظاہر ہوئے۔
مولانا الطاف حسین حالی
(دیباچہ مسدس حالی)
Pages: 270
Year: 2021
Reviews (0)
Be the first to review “Musadis e Maulana Altaf Hussain Hali مُسدسِ حالی” Cancel reply
Related products
FAZAIL E AHLE BAIT فضائل اہل بیت
NUBUWWAT E MUHAMMADI ﷺ KA AGHAZ KAB HUWA
Sulah Imam Hassan صلح امام حسن
Rated 5.00 out of 5






Reviews
There are no reviews yet.