نگر نگر پنجاب | Nagar Nagar Punjab
₨3,200.00
پنجاب کے شہروں اور قصبات کا جغرافیائی، تاریخی، ثقافتی اور ادبی انسائکلوپیڈیا
تالیف: اسد سلیم شیخ
پنجاب جس کی دھرتی پر پانچ دریائوں کا پانی بہہ رہا ہے قدیم و جدید تہذیبی رنگ و طرز کا ملغوبہ ہے۔ کئی قدیم شہر اور قصبات نیست و نابود ہو کر قصہ پارینہ بن گئے۔ کئی پرانے ملبے پر نئے شہر اور قصبات آباد ہو گئے اور کئی ایک نئے سرے سے وجود میں آکر بہت قلیل عرصے میں شہرت دوام حاصل کر گئے۔ آج کا پنجاب انہی قدیم اور جدید شہروں کی قوسِ قزح اپنے آسمان پر سجائے ہوئے ہے۔ محقق، مصنف اور سفر نامہ نگار اسد سلیم شیخ کی زیرنظر کتاب نگر نگر پنجاب کے انہی شہروں اور قصبات کی ہی تاریخ و تہذیب بتا رہی ہے۔ مصنف جو اِس سے پہلے چودہ کتب تخلیق کر چکے ہیں اور انہیں تحقیق کے شعبے میں صدارتی ایوارڈ اعزازِ فضیلت بھی مل چکا ہے‘ نے اس اہم تاریخی دستاویز میں پنجاب میں انسانی ارتقاء اور آبادکاری کی کہانی کے علاوہ شہری آبادی کے ابتدائی خدوخال بیان کرنے کے علاوہ ایک فہرست کے ذریعے پنجاب کے قدیم، سلاطین، مغل، سکھ، انگریز اور پاکستان ادوار میں آباد ہونے والے شہروں اور قصبات کی نشاندہی بھی کی ہے۔ علاوہ ازیں دریا کنارے آباد شہر اور قصبات ان شہروں کی وجہ تسمیہ اور ان کے ساتھ استعمال ہونے والا لاحقہ کی وضاحت کی گئی ہے۔ کتاب میں پنجاب کے شہروں اور قصبات کے تاریخی و تہذیبی پہلوئوں کے مجموعی جائزے کے بعد اٹک سے لے کر راجن پور، ڈیرہ غازیخان تک پنجاب کے 525 شہروں اور قصبات کی الگ الگ جغرافیائی، سیاسی، ثقافتی اور ادبی تاریخ کے تذکرے شامل کئے گئے ہیں۔ ہر شہر کی وجہ تسمیہ، تاریخ، ادارے، تجارتی و رہائشی مراکز و محلے، تفریحی مقامات، کھانے پینے کی مخصوص اشیاء و شناخت، دستکاری، صنعت و حرفت اور اہم علمی و ادبی شخصیات، ان تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایک انسائیکلو پیڈیا کا درجہ رکھتی ہے اور تمام حوالہ جات کو درج کیا گیا ہے۔
(تبصرہ: سعید آسی)
Related products
Foreign Affairs January February 2018 Issue
History of USA MCQs By Aamer Shahzad HSM
History of USA MCQs By Umair Khan JWT
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.