“علمائے فرنگی محل” has been added to your cart. View cart
CHAR MAJMUAY چار مجموعے | معین نظامی
₨1,200.00 Original price was: ₨1,200.00.₨1,000.00Current price is: ₨1,000.00.
Dayar E Shams | دیارِ شمس | ترکی نامہ | ڈاکٹر زاہد منیر عامر
₨700.00
Categories: HISTORY BOOKS, LITERATURE - ادب
Tags: Biography, History, International, Travelogue, turkey, urdu
Description
ڈاکٹر زاہد منیرعامر صاحب کی ترکی سے دلچسپی جو بچپن میں ٹکٹ جمع کرنے کے شغف کے مرحلے سے شروع ہوئی تھی
عمر گزرتے گزرتے مطالعات میں اضافے کے ساتھ ایک باشعور محبت میں منتقل ہوگئی اور یہ محبت انھیں ترکی بھی کھینچ لائی
۔یعنی ڈاکٹر صاحب کا علم الیقین ترکی تشریف آوری کے بعد عین الیقین کے مرحلے تک پہنچ گیا اور جس طرح سے ان کی اس
تصنیف سے علم ہوتا ہے ترکی کی زیارت نے ان کی ترکی سے محبت اور تُرک دوستی میں مثبت اضافہ کیا ہے۔اِس امر کے ڈاکٹر
صاحب خود بھی معترف ہیں کہ وہ لکھتے ہیں:’’یورپ کا پہلا سفر 2011ء میں کیا گیا تھا۔ جرمنی، فرانس، اٹلی ، سوئٹزرلینڈ اور سپین
کے اس سفر کی روداد ہنوز نامکمل ہے۔ دوسرا سفر یورپ یونان، اٹلی اور نیدرلینڈز کا تھا، اس کی روداد سفر بھی ہنوز قلمبند نہیں ہوئی
ہے لیکن ترکی ایسا زور آور نکلا کہ تمام اسفار کو پیچھے چھوڑکر سب سے پہلے اپنا سفرنامہ لکھوانے میں کامیاب ہو گیا۔‘‘ یعنی ترکی
نے زورِبازو سے نہیں بلکہ زورِ محبت سے یورپ کے معروف و مشہور ملکوں کو پیچھے دھکیل کر اپنا سفرنامہ قلمبند کرایا اور بہت ہی
خوب کیا ہے کیونکہ ڈاکٹر صاحب کا یہ سفرنامہ اردو زبان میں لکھے گئے سفرناموں میں ایک خوبصورت اضافہ ہے…ڈاکٹر صاحب نے
اپنی اس کاوش میں قارئین کرام کو ترکی کے دو بڑے اور اہم شہروں استنبول اور قونیہ سے بخوبی متعارف کروایا ہے جس کا علم کتاب کی
فہرست پر نظر دوڑاتے ہی ہوجاتا ہے…ڈاکٹر زاہد منیر عامر صاحب کامیں پھر سے اپنے شہر ’’استنبول‘‘ سے پر کشش انداز میں نئے سرے
سے متعارف کرانے کی وجہ سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار
(ستارۂ امتیاز)
استنبول یونیورسٹی، شعبۂ اردو، استنبول،ترکی
دیارِ شمس (ترکی نامہ) | باتصویر
مولانا رُومی کے ۸۱۲ ویں یومِ پیدائش کے موقع پر خصوصی اشاعت
مصنف: ڈاکٹر زاہد منیر عامر
(پروفیسر و صدر شعبہ اُردو، پنجاب یونی ورسٹی، لاہور، سابق رئیس مسند اُردو و مطالعہ پاکستان،
کلیہ لغات و ترجمہ، جامعۃ الازہر، قاہرہ، مصر)
اعلی کوالٹی میٹ پیپر پر دلکش اشاعت
Reviews (0)
Be the first to review “Dayar E Shams | دیارِ شمس | ترکی نامہ | ڈاکٹر زاہد منیر عامر” Cancel reply
Related products
Foreign Affairs January February 2019 Issue
₨550.00
History of USA MCQs By Aamer Shahzad HSM
₨430.00
Islamic History & Culture MCQs By Zahid Ashraf JWT
Islamic Studies MCQs By Qazi Abdul Nasir Caravan
₨500.00






Reviews
There are no reviews yet.