“Yadgar e Zamana Hain Jo Log یادگار زمانہ ہیں جو لوگ | خاکے | انوار احمد” has been added to your cart. View cart
Intikhab Ghazaliyat e Meer| انتخاب غزلیات میر
₨2,000.00
Description
کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا
خدائے سخن میر تقی میرؔ کو پڑھنا فطرتِ انسانی کی لطیف ترین پرتوں تک رسائی کا عمل ہے۔
انتخاب غزلیاتِ میر | کلاسیک ایڈشن
تدوین، مقدمہ، فرہنگ: محمد حمید شاہد
سرورق مصورہ: سمیعہ سعد
خطّاط : احمد علی بھٹہ
ضخامت 880 صفحات | بڑا سائز | اعلٰی کوالٹی
قیمت 2000 روپے
.
میرؔ پر بہت لکھا گیا۔ جعفر علی خان اثر، عبدالباری آسی، خواجہ احمد فاروقی، نثار احمد فاروقی، محمد حسن عسکری،
ناصر کاظمی، عبادت بریلوی، گوپی چند نارنگ اور بہت اہم لوگ میرؔ پر لکھنے والوں میں ہیں مگر ہمارے زمانے میں
شمس الرحمٰن فاروقی کی کتاب ’’شعر شور انگیز ‘‘ میریات کے ضمن میں سب سے اہم کتاب تسلیم کی گئی ہے۔ ’’شعرشور انگیز‘‘
کی چار جلدوں میں میرؔ کے سارے دواوین سے اشعار کا انتخاب ہوا جس کی تشریح میں جدید و قدیم شعریات کے امتزاج کا عملی
استعمال و اطلاق شمس الرحمٰن فاروقی کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ ایک بہت بڑا کام محمد حمید شاہد نے سر انجام دیاہے۔ فاروقی نے
منتخب اشعار کو ’’شعر شور انگیز‘‘ میں شامل کیا تھا مگر محمدحمیدشاہد نے ان تمام غزلوں کا انتخاب کرکے میرؔ کے عشاق کے لیے
یہ موقع بھی فراہم کیا ہے کہ وہ دیکھ سکیں کہ زمانے کے بڑے نقاد نے جس پوری غزل سے ایک شعر منتخب کیا ہے تو کیوں اور کہیں
ایسا تو نہیں ہے کہ بعض اچھے شعر رہ گئے ہوں یا ان کی وضاحت کی ضرورت ہی نہ ہو۔ آج کے افسانہ نگار، ناول نگار اور نقاد اور
ماضی کے گمشدہ نظم نگارمحمد حمید شاہد نے بہت محنت سے میرؔ کے تمام دواوین سے ان غزلیات کی جمع آواری کی جن کے کچھ اشعار
’’شعر شور انگیز‘‘ کا حصہ ہوئے تھے۔ محمد حمید شاہد نے ایک زبردست کام یہ کیا کہ اس انتخاب کے آخر میں نئے زمانے کے قارئین کے لیے
فرہنگ مہیا کر دی ہے۔اس فرہنگ کا مطالعہ قاری کو اس لسانی فضا کے قریب تر کر دے گا جس میں میرؔ اپنے زمانے میں رہ رہے تھے۔ انتخاب
کے مفصل مقدمہ کے ساتھ ایک اور خاصے کی چیز کتابیات کی فہرست ہے جس سے محمد حمید شاہد نے استفادہ کیا اور جو میریات کا بنیادی
حوالہ ہیں۔ ’’انتخاب غزلیاتِ میر‘‘ کو ہماری مصورہ بیٹی سمیعہ سعد نے اپنی بنائی ہوئی تصویروں سے مزین کیا ہے۔ محمد حمید شاہد نے
جس محنت اور قرینے سے یہ انتخاب مرتب کیا ہے اور جس محبت اور سلیقے سے طباعت کا اہتمام کیا اس مشترکہ مساعی نے اس کتاب
کو میر تقی میر کے عشاق کے لیے ایک قیمتی دستاویز بنا دیا ہے۔
افتخار عارف
Reviews (0)
Be the first to review “ Intikhab Ghazaliyat e Meer| انتخاب غزلیات میر” Cancel reply
Related products
Ahadees E Sahihain Sy Ghair Muqaldeen Ka Inhiraf / احادیث صحیحین سے غیر مقلدین کا انحراف
₨1,800.00
History of USA MCQs By Umair Khan JWT
₨700.00
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔
Pakistan Studies MCQs By Ch. Ahmed Najib Caravan
₨1,200.00
Yadgar e Zamana Hain Jo Log یادگار زمانہ ہیں جو لوگ | خاکے | انوار احمد
₨800.00






Reviews
There are no reviews yet.