Lahore Dar Shair e Farsi | Dr Anjum Tahira لاہور در شعر فارسی | ڈاکٹر انجم طاہرہ

300.00

Description
لاہور در شعر فارسی
ڈاکٹر انجم طاہرہ
فارسی شاعری میں لاہور لاہور کم و بیش ایک ہزار سال سے شاعروں، ادیبوں، فن کاروں، صوفیوں اور دانشوروں کا اہم مرکز
چلا آتا ہے۔ ان سب طبقات کے نمائندوں نے اپنے اپنے رنگ میں عہد بہ عہد اس شہرِ بے مثال سے اپنی وابستگی کا والہانہ اظہار
بھی کیا ہے۔ نشیب و فراز کے کسی تاریخی دور میں بھی لاہور سے اظہارِ محبت کی یہ روایت ماند نہیں پڑی بلکہ اب تو روز افزوں
ہی لگتی ہے۔ محبت لوگوں سے ہو، جگہوں، چیزوں، موسموں یا کچھ کیفیتوں سے، قابلِ تعریف ہی ہے۔ وابستگی کا احساس اور اس کا
خوب صورت اظہار انسانی زندگی کا بہت خوش آیند پہلو ہے۔ معاشروں میں اس احساس کا قائم اور پھولتے پھلتے رہنا نفسیاتی صحت،
تخلیقی زرخیزی اور انسانی قدروں کی بقا کے باب میں بہت امید افزا ہے۔ بہت سے ایرانی، تورانی اور افغانی فارسی گو شاعر ادھر ادھر
آتے جاتے ہوئے چند دن لاہور میں ٹھہرے۔ کئی سخن وروں نے یہیں وفات پائی۔ ان میں سے بعض کے جسدِ خاکی مقدس مقامات پر منتقل
کیے گئے۔ کچھ شعرا مستقلاً یہیں مقیم بھی ہوئے۔ دورِ جدید میں سیاحت یا علمی خدمات کے لیے آنے والے کئی ایرانی، افغانی اور کم از
کم ایک ترکی شاعر نے لاہور کو فارسی شاعری میں بے حد سراہا۔ تاریخ کے ہر دور میں بہت سے لاہوری شعرا بھی فارسی میں شعر کہتے
رہے۔
معین نظامی
 
Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Lahore Dar Shair e Farsi | Dr Anjum Tahira لاہور در شعر فارسی | ڈاکٹر انجم طاہرہ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *