محبت عام کرنا چاہتا ہوں | Muhabbat Amm krna Chahta hun

(2 customer reviews)

600.00

Description

کتاب: محبت عام کرنا چاہتا ہوں
صنف : شاعری
شاعر : ڈاکٹر عمر قیاز قائل
تبصرہ نگار : محمد اکبر خان اکبر

جب ہم اللہ کی تخلیق کردہ اس عظیم الشان کائنات پر نگاہ ڈالتے تو قوت کشش احسن الخالقین کے تخلیق کردہ ہر فن پارے میں نمایاں ترین
انداز میں سامنے آتی ہے. یہ ابدی کشش جن اجزاء ترکیبی سے نمو پاتی ہے وہ کسی بھی حساس دل میں بدیہی طور پر موجود ہوتے ہیں.
کہنے کو شاعر معاشرے کا حساس ترین طبقہ ہے مگر فی الحقیقت اس طبقے کی حساسیت کی پرتیں کاملیت سے سامنے نہیں آسکی ہیں.
ایک حساس شاعر کا تخلیقی سیاق جو اشعار کی صورت میں ہویدا ہوتا ہے وہ اس کے احساسات کی کاملیت سے ترجمانی نہیں کرتا البتہ
شاعر دھیرے دھیرے اپنی داخلی و خارجی کیفیات کی پرتیں کھولتا چلا جاتا ہے اور یوں اس کے اشعار کی تعداد بڑھی ہی جاتی ہے.
خیبر پختون خواہ پاکستان کا سب سے خوبصورت صوبہ ہے جو بے مثال قدرتی نظاروں سے مالا مال ہے اور اس صوبے کے ادباء
و شعراء بھی بے مثل ادبی ذوق کے حامل ہیں. انہی میں سے ایک ڈاکٹر عمر قیاز قائل صاحب ہیں عمر قیاز قائل صاحب کا تخلیقی شعور
فہم و ادراک کے نئے زاویے روشن کرتا ہمارے سماج کے مختلف رخ دکھلاتا ہے. ان کا کلام رواں، شستہ و رفتہ ہے

Reviews (2)

2 reviews for محبت عام کرنا چاہتا ہوں | Muhabbat Amm krna Chahta hun

  1. FATIMA

    عامر مقبول کے دیس سے تعلق رکھنے والے قائل اپنی شاعری سے لوگوں کے دلوں کو محبت عام کرنے پہ قائل کر لینے کا ہنر جانتے ہیں۔اپ کا اسلوب اور انداز بیان دلکش ،خوبصورت،رواں اور پر اثر ہے۔کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ اگر یہ نقش اول ہے تو نقش دوم کیا ہو گا۔۔۔۔ہم بھی اپ کے نقش دوم کے منتظر ہیں۔اللہ اپ کو ادب کی خدمت کرنے کی جسارت دیں اور کامیاب کریں۔امین

  2. FATIMA

    مقبولعامر کے دیس سے تعلق رکھنے والے قائل اپنی شاعری سے لوگوں کے دلوں کو محبت عام کرنے پہ قائل کر لینے کا ہنر جانتے ہیں۔اپ کا اسلوب اور انداز بیان دلکش ،خوبصورت،رواں اور پر اثر ہے۔کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ اگر یہ نقش اول ہے تو نقش دوم کیا ہو گا۔۔۔۔ہم بھی اپ کے نقش دوم کے منتظر ہیں۔اللہ اپ کو ادب کی خدمت کرنے کی جسارت دیں اور کامیاب کریں۔امین

Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *