Meer Ki Aap Beeti میر کی آپ بیتی | ذکر میر کا اردو ترجمہ

480.00

Description
میر کی آپ بیتی | ذکر میر کا اردو ترجمہ
مرتب و مترجم: نثار احمد ٖاروقی
خدائے سخن میر تقی میر کی زندگی کے بارے میں معلومات اگرچہ بہت کم میسر ہیں اور اس کی ٹھوس وجوہات بھی ہیں
تاہم شاعری کی طرح میر تقی میر نے ذکر میر کے نام سے اپنی آپ بیتی بھی لکھی جو فارسی زبان میں تھی۔ اس کے تین
نسخے مختلف صورتوں میں دستیاب ہوئے اور مولوی عبد الحق نے 1928 میں اس کو اپنے مقدمے کے ساتھ شائع کیا۔
لیکن اس سے پہلے 1926 میں اس کا ملخص اردو ترجمہ سہ ماہی اردو میں چھاپا گیا جو مولوی عبد الحق ہی کے قلم سے لکھا گیا تھا۔
فارسی زبان میں ذکر میر کی اشاعت کے بعد دہلی یونیورسٹی کے جناب نثار احمد فاروقی نے 1953 میں اردو ترجمہ کرنے کا ارادہ
کیا لیکن اس کی مختلف اداروں سے اشاعت ممکن نہ ہو سکی۔ بالآخر 1957 میں مکتبہ برہان دہلی سے اردو ترجمے کی اشاعت عمل
میں آئی۔ ترجمہ کے بعد جب فارسی متن کو شائع کرنے کا خیال ہوا تو اس متن کی تحقیق و تصحیح سے اردو ترجمے پر بھی نظر ثانی
کی گئی اور یوں پہلی اشاعت والی کتاب میں نہ صرف بہت سی تبدیلیاں کی گئیں بلکہ پوری کتاب میں ترامیم و اضافے کیے گئے تاکہ اصل
کے مطابق رہے یوں پہلا ترجمہ تقریباً اپنی پہلی صورت میں برقرار نہ رہ سکا۔
نئی اور ترمیم و تصحیح شدہ ایڈیشن کے نسخے کو 2016 میں  اس کی افادیت کے پیش نظر
بہت خوبصورتی کے ساتھ شائع کیا اور یوں فارسی زبان سے واقفیت نہ رکھنے والے ادب دوست افراد کے لیے اردو کے
سب سے بڑے شاعر میر تقی میر کی زندگی کے آثار و احوال آپ بیتی کی صورت اردو زبان میں ترجمہ دستیاب ہو گئی۔
(باسط خٹک)
Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Meer Ki Aap Beeti میر کی آپ بیتی | ذکر میر کا اردو ترجمہ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *