Meera Ji | Tajziyati Mutaliah میرا جی | تجزیاتی مطالعہ

480.00

Description
میرا جی
تجزیاتی مطالعہ
ڈاکٹر رشید امجد
اردو نظم جب میرا جی تک پہنچتی ہے تو ایک نیا موڑ مڑتی ہے۔ حلقہ اربابِ ذوق اور ان کے تذکرہ کے بغیر جدید اردو نظم پر
کوئی بھی تبصرہ نا مکمل ہی تصور ہوگا۔ لیکن خود میرا جی کون اور کیا تھے؟ اس کا جواب ڈاکٹر رشید امجد نے اپنی کتاب،
‘میرا جی: تجزیاتی مطالعہ، سوانحی حالات، نظمیں، گیت اور غزلیں’ میں دینے کی کوشش کی ہے۔ یہ دراصل ان کے تین تحقیقی
مضامین یعنی پی ایچ ڈی مقالہ ہے۔ پہلا میرا جی کا خاندان (سوانحی حالات، شخصیت) کے بارے میں ہے جو کافی عرق ریزی
سے مرتب کیا گیا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ مضمون کے آخر میں بطور حواشی تین سو
تریسٹھ حوالے درج کیے گئے ہیں۔
دوسرے مضمون میں میرا جی کی نظموں کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے جو ڈاکٹر صاحب کی تنقیدی بصیرت کا ثبوت ہے۔
تیسرا حصہ میرا جی کے گیت اور غزلیں کے عنوان سے شامل ہے جس میں ان کے گیتوں اور غزلوں پر مختصر لیکن
جامع بحث کی گئی ہے۔ کتاب کے آغاز میں ابتدائیہ کے تحت ان سیاسی اور سماجی پس منظر پر گفتگو کی گئی ہے جو جدید
اردو نظم اور میرا جی کے نفسیاتی تجزیہ کے لیے ضروری ہیں۔
کتاب کو خوبصورت گٹ اپ کے ساتھ صریر پبلیکیشنز راولپنڈی نے شائع کیا ہے۔
Reviews (0)

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Meera Ji | Tajziyati Mutaliah میرا جی | تجزیاتی مطالعہ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *