Music in Sub-continent-برصغیر میں موسیقی
₨220.00
Author: Inayat Ali Malik
زیرِ نظر کتاب عنایت علی ملک کے مضامین پر مشتمل ہے جو برصغیر کی موسیقی کے بارے میں ہیں۔
برصغیر پاک و ہند کی موسیقی میں سے مسلمانوں کی کاوشیں نکال دی جائیں تو باقی کچھ نہیں بچتا۔
ان مضامین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اوّل جنگِ آزادی سے پہلے اور دوم جنگِ آزادی کے بعد۔
برصغیر کی موسیقی (جنگِ آزادی 1857ء سے پہلے اور بعد)
برصغیر پاک و ہند کی موسیقی میں سے مسلمانوں کی کاوشیں نکال دی جائیں تو باقی بچتا ہی کیا ہے۔ بدقسمتی سے مسلمانوں نے ان خدمات کو دستاویزی شکل دینے میں شدید کوتاہی سے کام لیا ہے، آج ہندوستان میں موسیقی کے کئی جرنلز موجود ہیں جن میں ہندوستانی اور کرناٹکی ہر دو قسم کی موسیقی پر تحقیقی مقالے شائع ہوتے ہیں؛ ہمیں بھی اس سلسلے میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ برصغیر کی موسیقی ایک ارتقائی عمل سے گزری ہے اور یہ تبدیلیاں ساخت کے ساتھ ساتھ اس کے مزاج میں بھی ہوئی ہیں۔ اس سفر میں مسلمانوں کی خدمات شاندار رہی ہیں۔ ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد سے قبل ہندوستانی موسیقی میں سات سُر ، بائیس شُرتیاں، چھ راگ، تیس راگنیاں اور اکیس مُورچھن متعارف ہو چکے تھے۔ نیز اس وقت کے گیتوں میں چھند، پربندھ، اشلوک، بھجن، دھرُو، پَد وغیرہ شامل تھے جنھیں ڈھیلے ڈھالے طریقے سے مرق، اور دیشی راگوں میں بانٹا جاتا تھا۔
میں(711ء)میں محمد بن قاسم کی آمد سے بہت پہلے، جنوبی ہندوستان کے بہت سے حصوں میں مسلمانوں کی بستیاں آباد اور مساجد تعمیر ہو چکی تھیں۔ فطری طور پہ ان علاقوں کے رہائشی عربی موسیقی سنتے تھے۔ لہٰذا یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ محمد بن قاسم کی آمد سے قبل، جنوبی ہندوستان میں عربی موسیقی کا رواج ہو چکا تھا۔ محمد بن قاسم کی آمد کے بعد عرب سندھ میں بس گئے اور محمد بن قاسم نے برہمنوں کو اونچے عہدوں پہ فائز کیا۔ مقامی خواتین میں سے اسلام قبول کر لینے والیوں سے شادیاں ہونے لگیں۔ منصورہ، خضدار، بائزہ، محفوظہ اور ملتان فنونِ لطیفہ اور علمی سرگرمیوں کے مراکز بن گئے۔ مقامی عالموں اور فنکاروں سے عرب متاثر ہوئے اور ثقافتوں کا ادغام شروع ہو گیا۔ زیرِ نظر کتاب عنایت علی ملک کے مضامین پر مشتمل ہے جو برصغیر کی موسیقی کے بارے میں ہیں۔ ان مضامین کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اوّل جنگِ آزادی سے پہلے اور دوم جنگِ آزادی کے بعد۔
#music #subcontinent
Related products
Ahadees E Sahihain Sy Ghair Muqaldeen Ka Inhiraf / احادیث صحیحین سے غیر مقلدین کا انحراف
Foreign Affairs January February 2018 Issue
Foreign Affairs July August 2018 Issue
Foreign Affairs July August 2019 Issue
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.