wasti Asia main Ismaeeli dawat- وسطی ایشیاء میں اسماعیلی دعوت
₨1,000.00
Author: Dr Naik Alam Rashid
pages: 424
#Ismaili #HistoryofIsmaili #centralasia
Out of stock
عرض مولف
اس تحقیقی مقالے میں وسطی ایشیا میں دوسری صدی ہجری سے آٹھویں صدی عیسوی کےوسط سے پانچو میں صدی ہجری گیارھو میں صدی عیسوی کے آخر تک ( یعنی تقریبا سوا تین سوسال )کی اسماعیلی دعوت کا تاریخی جائز ولیا گیا ہے ۔ اس مقالے کوکل چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
باب اول میں وسطی ایشیا و ایران میں اسماعیلی دعوت کا ایک عمومی جائزہ لیا گیا ہے۔
اس باب کے شروع میں وسطی ایشیا کے جغرافیے سے بحث کی گئی ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ ازمنہ
وسطی میں وسطی ایشیا کی جغرافیائی حدود آج کے وسطی ایشیا سے کہیں زیادہ وسیع تھیں ۔ اس قدیم وسطی ایشیا میں ، جسے عرب جغرافیہ دانوں کے مطابق’’مشرق‘‘ بھی کہا جا تا ہے ، جدید ایران ، آج کا وسطی ایشیا ،موجودہ عوامی جمہوریہ چین کا مغربی صوبہ سنکیا نگ ، افغانستان اور پاکستان کے شمالی علاقے یعنی گلگت- بلتستان اور چترال شامل ہیں ۔اسی وسیع تر وسطی ایشیا کو بنیاد بنا کر یہ مقالہ تیار کیاگیا ہے۔اس باب میں اسلام سے قبل کے وسطی ایشیا کے مذہبی اور سیاسی حالات بھی بیان کئےگئے ہیں ۔ نیز اسلام میں دعوت کی اہمیت مسلمانوں کے ہاتھوں ایران اور وسطی ایشیا کی فتوحات
اور یہاں پر دعوت کا آغاز ، اورافغانستان و چینی ترکستان میں اسلام کی دعوت پر بحث کی گئی ہے ۔
باب اول کے دوسرے حصے میں ایران اور وسطی ایشیا میں شیعیت کی ابتدا و ارتقاء کاایک اجمالی جائزہ لیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ شیعہ مذہب کی ابتدا کس طرح ہوئی ؟ بیکن تاریخی مراحل سے گذرا؟ شیعہ عقائد کی علمی بنیادوں پر کس طرح تدوین ہوئی ؟ نیز ایران اور وسطی ایشیا میں شیعیت کی دعوت و اشاعت کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔
باب دوم میں دوسری صدی ہجری آٹھویں صدی عیسوی کے نصف آخر میں اسماعیلی دعوت کے آغاز پر بحث کی گئی ہے۔ اس کے شروع میں اسماعیلی ۔۔فرقے کے تاریخی پس منظر ،اسماعیلی نظام دعوت ، اور اس کے مراتب ومجالس کے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے
Related products
CSS Essentials Indo Pak History MCQs By Rai M. Iqbal Kharal ILMI
Foreign Affairs January February 2018 Issue
Foreign Affairs July August 2019 Issue
Foreign Affairs July August 2021 Issue
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.