Darbar e Milli-دربار ملی
₨1,650.00
دربارِ ملّی
دربارِ ملّی‘‘ چوتھی سے چودھویں صدی ہجری تک برصغیر میں لکھی جانے والی فارسی نثر کا انتخاب ہے۔
اس کتاب میں تصوف، تاریخ، علم و ادب، مکاتیب، انشاء، سوانح جیسے بیسیوں مختلف موضوع آ گئے ہیں۔
+صوفیا، ادبا، شاعر، بادشاہ اور کئی فرقوں کا اس میں ذکر ہے، گویا قومی زندگی کی کہانی معاصرین کی زبانی ہے ۔
چوتھی صدی ہجری کے آخر سے لے کر چودھویں صدی ہجری کے آغاز تک برصغیر پاک و ہند میں جو فارسی نثر لکھی گئی، ’’دربارِ ملّی‘‘ اس کا انتخاب ہے۔ اس میں تصوف، تاریخ، علم و ادب، مکاتیب، انشاء، سوانح، غرض بیسیوں مختلف موضوع آ گئے ہیں، الغرض یہ کتاب بہت سے موضوعات پر مشتمل ہے۔ شاید ہی کوئی صوفی، کوئی ادیب، کوئی شاعر، کوئی بادشاہ اور تاریخ کا کوئی اہم واقعہ رہ گیا ہو جس کا ذکر اس میں نہ آیا ہو۔ پھر کئی ایک فرقوں کے ذکر کے علاوہ اس میں تصوف وغیرہ کی بھی بیسیوں اصلاحات آ گئی ہیں۔ اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ یہ کتاب اپنے دور کی قومی زندگی کی کہانی ہے جسے معاصرین نے اپنی زبان میں لکھا ہے۔ ’’دربارِ ملّی‘‘ کے مرتبین (ڈاکٹر ایس ایم اکرام اور ڈاکٹر وحید قریشی) نے ہر منتخبہ تحریر سے پہلے اس کے مصنف کے بارے میں چند تعارفی سطور بھی دی ہیں۔
یہ کتاب فارسی میں لکھی گئی ’’دربارِ ملّی‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے جسے ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید یزدانی نے اُردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ اس کتاب میں شامل کچھ تحریروں کا ترجمہ پہلے بھی انگریزی اور اُردو میں ہو چکا تھا، اس ترجمے میں انھیں بھی پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ جیسا کہ معلوم ہے منتخبہ تحریروں کا ترجمہ بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہر مصنف کا مزاج جدا جدا ہوتا ہے، پھر بھی خواجہ صاحب نے ترجمے میں عبارت کے تسلسل کو نہایت کامیابی سے برقرار رکھا ہے۔
Related products
CSS Essentials Indo Pak History MCQs By Rai M. Iqbal Kharal ILMI
Foreign Affairs January February 2018 Issue
Foreign Affairs January to October 2017 Issues
History of USA MCQs By Umair Khan JWT
Imam Hussain aur Waqia karbala pyas pyaar qurbani dastan
imam-hussain-waqia-karbala-pyas-pyaar-qurbani-dastan
حافظ ظفر اللہ شفیق کی یہ مایہ ناز تصنیف "امام حسینؑ اور واقعہ کربلا" حق و باطل کے اس عظیم معرکے کی ایک مستند دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو مفصل بیان کیا گیا ہے بلکہ فضائلِ اہل بیت اور امام حسینؑ کی شہادت کے پسِ پردہ چھپے ان روحانی اسرار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو عام طور پر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ مستند اسلامی کتب کے ذریعے کربلا کے پس منظر اور اہل بیتِ اطہار کے بلند درجات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو Kitabrekhta.com پر دستیاب یہ کتاب آپ کے لیے ایک بہترین علمی تحفہ ہے۔






Reviews
There are no reviews yet.