یہ فقط مشاہدہ ہی نہیں بلکہ سنت الہی ہے کہ جس طرح خالق کائنات جل جلالہ مخلوق کی مادی ضروریات کی تکمیل کے لیے مردہ زمین کو بارش کے ذریعے زندہ فرماتا رہتا ہے اسی طرح وہ اپنی مخلوق کی دینی ، دنیوی اور اخروی بھلائی کے لیے ان ہی میں سے بعض ایسے افراد کومنتخب فرما تارہتا ہے جو امت کے اندر نیاد بینی اور روحانی ولولہ اور جذ بہ پیداکرنے کا ذریعہ بنتے ہیں اور ان ہی کی بدولت امت کو علمی عملی اور روحانی طور پر نئی زندگی مل جاتی ہے اور پھر سےمخلوق کا رابطہ ان کے خالق سے اور امتی کا تعلق اپنے نبی ﷺسے قائم ہو جا تا ہے ۔اس حقیقت کو نبی کریمﷺ نے تجدید دین سے تعبیر فرمایا ہے ۔ تجدید دین کا یہ معنی نہیں کہ مجددا کر دینی کتابوں کی اصلاح کرتا ہے بلکہ تجدید دین کا معنی ہے امت میں دینی جذ بہ کو پھر سے بیدار کر دینا اور انہیں رسوم ورواج اور بدعات کی دلدل سےنکال کر تعلیمات کتاب وسنت پر گامزن کر دینا۔
ہر دور کے تقاضوں کے مطابق اللہ تعالی اپنے خاص بندوں سے اپنے دین کا کام لیتار ہتا ہے ،سوال پیداہوتا ہے کہ اس نے سیدی امیر ملت رحمۃ اللہ علیہ سے کس طرح کام لیا؟ اس کا اندازہ آپ کو کتاب ھذا کے مندرجات سے ہوگا، لیکن یہاں یہ یادرکھنا چاہیے کہ اس کتاب کا مقصد یہ نہیں کہ آپ ایک بزرگ کے کارناموں سے واقف ہوکر ان پر واہ واہ اور داد تحسین کے الفاظ ادا کر دیں بلکہ اس کی غرض یہ ہے کہ اس سے سبق حاصل کیا جاۓ ، اور تمام
اسلاف کرام کے حالات کو قلم بند کر نے کا واحد مقصد ہوتا ہی یہی ہے۔
#peerJamatAlishah #tehreekePakistan #tehreekekhelafat
Reviews
There are no reviews yet.